0

موسٹ سینئر وزیر حکومت وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی


مظفرآباد (بی بی سی)موسٹ سینئر وزیر حکومت وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی آزاد کشمیر خواجہ فاروق احمد نے سابق صدر ریاست میرواعظ مولانا یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر میر واعظ کشمیر مولانا محمدیوسف شاہ اور ان کے خاندان کا کلیدی کردار ہے۔میرواعظ مولانایوسف شاہ کی اہل کشمیر کی سیاسی وملی بیداری اور دینی و دنیاوی تعلیم و تربیت کیلئے عظیم خدمات ہماری تاریخ کا روشن باب ہیں۔ آج انکے یوم وصال پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں جب تک مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کو ان کا بنیادی حق خودارادیت مل نہیں جاتا ہم کشمیری چین سے نہیں بیٹھیں گے آج بھی مقبوضہ وادی کے نوجوانوں کو گرفتا رکیا جارہا اور مقبوضہ کشمیر کی بہنیں، بیٹیاں اور مائیں ہندوستان کی قابض افواج کی درندگی کا شکار ہیں۔ آج میر واعظ مولانا یوسف شاہ کی برسی کے موقع پر ہم اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ ہم سفارتی معاشی اقتصادی لحاظ سے مقبوضہ کشمیر کے مسلمان بہن،بھائیوں کی مدد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ میر واعظ محمد یوسف شاہ ایک تاریخ ساز شخصیت تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں