
سوشل میڈیا پر ان دنوں ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نماز کی ادائیگی کے دوران ایک بلی چھلانگ لگا کر نماز کی باجماعت ادائیگی میں مصروف امام صاحب پر چڑھ جاتی ہے۔بلی کے چھلانگ لگا کر چڑھنے پر گھبرانے کی بجائے وہ اسے سہلانا شروع کردیتے ہیں اور بادی النظر میں ہاتھوں کو ایسے حرکت دیتے ہیں جیسے وہ بلی کو گرنے سے بچا رہے ہوں لیکن اس دوران نماز جاری رہتی ہے۔ بلی ان کے کندھوں پر چڑھ کر ارد گرد کا جائزہ لیتی ہے اور پھر ایک طرف چھلانگ لگا دیتی ہے ۔
0