0

بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے علاقے چیپنم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے


بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی کے علاقے چیپنم میں ایک ہی خاندان کے تین افراد اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔ ان کی شناخت لاٹری بیچنے والے منیان، اس کی بیوی سروجنی اور اس کے بیٹے منوج کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کی طرف سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ منیان نے اپنی بیوی اور بیٹے کو قتل کرنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ منیان کو ذہنی مریض بتایا جاتا ہے۔ یہ واقعہ رات کو تقریباً 2:30 بجے پیش آیا اور پولیس کے ابتدائی نتائج کے مطابق سروجنی اور منوج کو گلے کاٹ کر پتھر مار کر ہلاک کیا گیا۔این ڈی ٹی وی کے مطابق اطلاع ملنے پر پاننگڈ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق یہ خاندان مالی بحران سے گزر رہا تھا۔ سروجنی نوکرانی کا کام کرتی تھی جب کہ منیاں لاٹری بیچنے کا کام کرتاتھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں