0

الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے


الیکشن کمیشن آف پاکستا ن نے پنجاب میں انتخابات کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا۔نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شیڈول جاری کیا،الیکشن کمیشن کاکہناہے کہ پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہو گی ،ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے،الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا۔الیکشن کمیشن کامزید کہناہے کہ امیدواروں کی لسٹ شائع کرنے کی آخری تاریخ 18 اپریل ہو گی،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 19 اپریل ہو گی ، انتخابی نشانات 20 اپریل کو الاٹ کئے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں