
بھمبر(بی بی سی)وٹرنری آؤٹ پوسٹ لکھپور تحصیل و ضلع بھمبر میں محکمہ لائیوسٹاک کی طرف سےزمین داروں سے ملاقات کی گئی، ڈاکٹر محمد جہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے میٹنگ کے اغراض و مقاصد بیان کئے اور ڈیری فارمرز کے مسائل سنے،محکمہ کے وسائل بارے تفصیل سے بتایا ضلع بھمبر میں ڈیری فارمنگ کا کام بہترین ہے فارمرز کے پاس اعلیٰ نسل کی گائے اور بھینسیں ہیں جن کے دودھ سے کافی حد تک مقامی ضروریاتِ پوری ہو رہی ہیں فارمرز کا اصرار ہے کہ دودھ کی قیمت بڑھائی جائے جانوروں کی مختلف بیماریوں کی علامات اور علاج معالجہ ، جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت افادیت ، جانوروں کی جدید طرز پر پرورش کے امور , سائیلج کی مقامی سطح پر تیاری اور اس کی غذائیت افادیت ، مختلف چارہ جات کی غذائی اہمیت اور ڈیری فارمرز کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کےلئے محکمہ لائیو سٹاک کے کردار ، جانوروں کی مارکیٹنگ اور مینجمنٹ پر مفصل روشنی ڈالی اور فارمرز کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات کے تفصیلی جوابات دیئے فارمرز کو آگاہ کیا گیا کہ تمام وٹرنری سنٹرز سے بی کیو ، ایچ ایس اور پی پی آر ویکسینز گزشتہ ماہ سے مسلسل لگائی جارہی ہیں اور فارمرز سے گزارش ہے کہ وہ اپنے جانوروں میں بروقت ویکسینز لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ بنائیں ڈیری فارمرز کو بتایا گیا کہ وہ اپنے قریبی وٹرنری سنٹرز سے رابطہ کر کے اپنے جانوروں کا ریگولر معائینہ کروایا کریں اور اپنے جانوروں کا دودھ گوبر اور خون کا ڈیزیز ڈائگناسٹک لیبارٹری بھمبر سے ٹیسٹ کروا کر تشخیص کردہ بیماریوں کا علاج معالجہ کروایا کریں اس سے جانوروں کا درست سمت میں علاج ہوگا جس سے جانور جلد صحتیاب ہوں گے اور معاشی نقصان سے بچا جا سکے گا جانوروں کے بلڈ پیراسائٹس کی تشخیص اور علاج سے ہزاروں قیمتی جانوروں کی جان بچائی گئی ہے ان تمام عنوانات کے علاؤہ ڈاکٹر محمد جہانگیر خان نے جانوروں میں متوازن خوراک کی اہمیت اور اس کے مناسب استعمال اور موسم کی تبدیلی سے جانوروں پر انے والے اثراتِ پر روشنی بھی ڈالی ظہیر احمد فیلڈ اسسٹنٹ مرکز لکھپور محکمہ زراعت نے فصلوں کی بیماروں اور ان کے تدارک پر فارمرز کو بہترین معلومات فراہم کیں میٹنگ میں شامل فارمرز نے محکمہ جات کی سرگرمیوں کے حوالہ سے سوالات کئے جس پر انہیں مفصل جوابات دیئے اور محکمہ لائیو سٹاک کو ہر طرح کی رہنمائی کےلیے پیش کیا میٹنگ کے اخر میں تمام شرکا نے جناب سیکرٹری لائیو سٹاک کے سوموار میٹنگ کے اقدام کو بے حد سراہا اور ان کے اس اقدام سے فارمرز اور ڈیپارٹمنٹ کے درمیان پہلے سے موجود روابط میں بہتری بارے اپنی اپنی آرا کا اظہار کیا جو کہ بہت مثبت اور حوصلہ افزا تھیں میٹنگ میں بادویات کی ڈیمانڈ بہت زیادہ تھی فارمرز کو بتایا گیا کہ محکمہ اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ادویات فراہم کر رہا ہے ادویات کےلئے بجٹ میں اضافہ بہت ضروری ہے اور یہ وقت کی عین ضرورت ہے البتہ محکمہ فری اف کاسٹ ویکسینز فراہم کر رہا ہے جس سے فارمرز کو کافی حد تک ریلیف مل رہی ہے محکمہ لائیو سٹاک ضلع بھمبر جناب سردار جاوید ایوب خان صاحب سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈاکٹر محمد اعجاز خان صاحب ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک کی زیر سرپرستی جانور پال حضرات کے مسائل حل کرنے کےلئےکوشاں ہے
0