0

ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی ہدایت پر نائب

نیلم(بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی ہدایت پر نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹرآٹھ مقام خواجہ فاروق احمد کاسستی سبزی، فروٹ منڈیوں کامعائنہ۔سرکاری جاری کردہ ریٹ لسٹ پر منڈی مالکان نے سرخ پنسل سے مزیدفی کلو 5 سے 10 روپے کمی کردی۔ماہ صیام کے سلسلہ میں قائم کردہ آٹھ مقام بازار میں 4 سستی منڈیوں میں جملہ فروٹ، سبزیوں کے ریٹس بازار سے کم مقرر کردیئے گئے ہیں۔نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر آٹھ مقام خواجہ فاروق احمد نے ہمراہ پولیس نفری /فیلڈ سٹاف کے ریٹ لسٹ کی آویزگی کرواتے ہوئے اشیاء خوردونوش کے معیاراور پیمانے بھی چیک کیے۔نائب تحصیلدار ہیڈکوارٹر خواجہ فاروق احمدکاکہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود کی ہدایت پر روزہ داروں کی سہولت کیلئے آٹھ مقام بازار میں 4 سستی سبزی اور فروٹ منڈیاں قائم کی گئیں ہیں جہاں سے بازار ریٹس سے کم انراخ پر شہریوں کو معیاری سبزیاں اور فروٹ دستیاب ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں