0

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان

میرپور (بی بی سی)وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے سماجی تنظیم مسلم ہینڈز انٹرنیشنل اور سوشل ویلفیئر کے اشتراک سے الکبریٰ سکل ٹریننگ سنٹر کا دورہ کیا اس موقع پر انھوں نے سنٹر کے مختلف شعبے دیکھے۔مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کے ایگزیکٹیو منیجر محمد سلیمان نے انھیں خواتین کے سکل سنٹر میں فنی تعلیم کے حوالے سے بریفنگ دی اور خواتین کی تیار شدہ مصنوعات دیکھی اور ان گھریلو مصنوعات کے معیار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں