اسلام آباد (بی بی سی) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ حکومت آزادکشمیر قانون اور آئین کی حکمرانی اور جلد انصاف کی فراہمی پر یقین رکھتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے تعلیمی بورڈ آزاد کشمیر کو فوری کمپیوٹرائزیشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے لیے حکومت آزادکشمیر 30کروڑ روپے فراہم کرے گی۔ پسے ہوئے طبقات کو اوپر اٹھانے کیلئے انکی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں گے۔اعلیٰ معیار کی تعلیم و تربیت کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی قوم اور معاشرہ اپنے مقاصد اور اہداف حاصل نہیں کر سکتا۔ باشعور قوم ہی ایک مثالی معاشرہ قائم کر سکتی ہے اور تعلیم کے بغیر یہ ممکن نہیں۔اس وقت پاکستان اور آزادکشمیر کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ حکومت آزاد کشمیر تعلیمی ترقی کے لیے ایک منظم تعلیمی پالیسی پر اقدامات کر رہی ہے۔جس کے ثمرات عام آدمی تک پنچ رہیہیں۔ تعلیمی ترقی کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔ توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے انقلابی وژن کے مطابق حکومت آزاد کشمیر سرکاری سطح پر مفت تعلیم ہر شہری تک پہنچانے اور نظام تعلیم کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے انقلابی اصلاحات کر رہی ہے۔
0