
اسلام آباد (بی بی سی) ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ نہ صرف خطے کی معاشی صورتحال کو بہتر کرے گا بلکہ بیروزگاراور پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کے ان گنت مواقع بھی فراہم کریگا۔ سیاحتی مقامات پر حکومت کی جانب سے مقامی آبادی اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سیاحوں کی تفریحی مقامات تک باآسانی رسائی کے لیے حکومت نے اقدامات تیز کردئیے ہیں۔توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کی ہدایات اور وژن کے مطابق دریاؤں اورجھیلوں کے کنارے نئے سیاحتی اور تفریحی مقامات قائم کئے جائیں گے تاکہ سیاحت کو مزید آگے لے جایا جاسکے۔ کوئی بھی ایسا منصوبہ جو جنگلی حیات اور قدرتی ماحول کے لیے نقصان کا باعث ہو اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ توصیف عباسی نے کہا کہ سیاحتی مقامات پر حکومت کی جانب سے مقامی آبادی اور سرمایہ کاروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سیاحوں کی تفریحی مقامات تک باآسانی رسائی کیلیے حکومت نے اقدامات تیز کردئیے ہیں۔سیاحت کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ قدرتی ماحول کا تحفظ کیا جائے، جنگلات کے کٹاو کو روکنے کیلئے حکومت اقدامات اٹھا رہی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لوگوں کا جنگلات کی لکڑی سے انحصار کم کرنے کیلئے متبادل ذرائع فراہم کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اپنے قدرتی حسن کی وجہ سے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔
0