0

میرےپیارے ہم وطنوں کے نام پیغام از قلم ساجدہ سحر


میرےپیارے ہم وطنوں کے نام پیغام
از قلم ساجدہ سحر
فیصل آباد
ایاک نعبد و ایاک ستعین..
ہم صرف اللہ تیری عباڈت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد طلب کرتے ہیں۔
آج کل جو حالات میرے ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ہو چکے ہیں ہماری سوچ میں کیا کبھی وہم و گماں میں بھی نہیں تھا کہ اس جگہ لا کے عوام کو کھڑا کر دیا جائے گا یقین کریں میں کل ایک ویڈیو دیکھ کر رو پڑی کیونکہ یہ سو شل میڈیا کادور ہے ہر وقت ایسی ویڈیوز آنکھوں کے سامنے سے گزرتی رہتی ہیں مگر اس ویڈیو نے مجھے جھنجھوڑ کے رکھ دیا جب ایک نوجوان رو رو کے بتا رہا تھا کہ میں جب گھر سے نکلا تو اللہ کی قسم میرے ابو نے مجھے آتے وقت دو سو روپے دیۓ اور بولا کہ بیٹا مرے پاس اتنے ہی پیسے ہیں صرف دو سو روپے اس سے میں گھر کھانے کو کچھ نہیں لا سکتا دو سو سے میں کیا لاسکتا اور کس کس کے لیے لا سکتا مہنگائی اتنی ہو چکی ہے کہ میرے گھر میں کھانے کو کچھ نہیں ہے ہم چار دن سے بھوکے ہیں وہ لڑکا رو رو کے بتا رہا تھا کہ میرے ابوجی نے مجھے آتے وقت جو کہا میرا دل پھٹنے والا ہو گیا میں پھوٹ پھوٹ کر رویا میرے ابو نے کہا کہ پتر دو سو جو تجھے دیے ہیں اس کا میرے لیےکفن لیتے آنا ۔ لڑکا رو رو کہ بتا رہا تھا کہ میں ہوں میری ایک چھوٹی سی بچی ہے میری بیوی اما ں ابا ہیں میں سب گھر والؤں کے لیے کفن لے کے جاناں چاہتا ہوں۔مگر میرے پاس کفن کے بھی پیسے نہیں ہیں یقین کریں مری روح تک لرز اٹھی کہ کیا ہو گیا میرے وطن کو کہاں گئی ہے انسانیت یہ بڑی کرسیوں پے بیٹھنے والے خدا کی پکڑ سے کیوں نہیں ڈرتے۔ مگر میں ان حالات میں اپنے ہم ونوں کو یہ کہنا چاہتی ہوں کے خدارا ہمت نہیں ہارنا کیونکہ میں اللہ پاک کے معجزوں پر بہت یقین رکھتی ہوں اور پتا معجزے کب ہوتے ہیں جب لگنے لگے کہ ہر طرف اندھیرا چھا چکا ہےاور کوئی راہ نظر نہیں آرہی ہے منزل گم ہو چکی ہے مایوسی سر پر منڈلانے لگ جائے دل اور ذہن بے سکونی کی طرف کھچنے لگے تو پھر یاد رکھیں معجزے ہونے میں دیر نہیں لگتی تب اس رحمن اور رحیم اللہ کی طرف سے رحمت کے دروازے کھلنے لگتے ہیں کیونکہ اس کو سب خبر ہے وہ سب جانتا ہے وہ خبیر ہے سب دیکھ رہا ہوتا ہے اور بیشک میرا اللہ پاک اپنے بندے کو گرنے سے پہلے تھام لیتا ہے اپنے بندوں کو سنبھال لیتا ہے اس لیے میرے پاک وطن پاکستان کے تمام باسیو تمام میرے ارض وطن میں بسنے والؤ گھبرانا نہیں ہمت نہیں ہارنی ہے کیونکہ میرے ملک میں ان شااللہ
امن اترے گا میرے وطن میں امن وامان یکجہتی سکون کی بہار آئے گی۔ بس ہمت و حوصلہ کم۔نہیں ہونے دینا مانتی ہوں بہت مشکل وقت سے ہم سب گزر رہے ہیں مگر ایمان رکھیں اللہ ہم سب پر ایک روشن امن امان والی شکر والی صبح روشن کرے گا۔ گھبرانا نہیں بس خود کو مظبوط رکھنا ہے ان شأ اللہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں