0

میرا پاکستان از قلم ساجدہ سحر فیصل آباد


میرا پاکستان
از قلم ساجدہ سحر
فیصل آباد
الحمد اللہ رب اللعلمین
تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جو کل جہانوں کو پالنے والا ہے۔ سبحان الله ۔
الفاظ نہیں مل رہے کے کیسے لکھوں اور کیا کیا لکھوں ہم نے سنا تھا کہ پاکستان جب بنا تو ایک نعرہ ایک کلمہ پاکستان کے نام کا مطلب کیا ہے بنایا گیا کہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ اللہ ۔مگر وہ کلمہ صرف مطلب تک رہ گیا اس کا رنگ پاکستان میں نظر نا آسکا مگر خدا کی قسم رونا آتا دل خون کے آنسو روتا جب پاکستان کے حالات کو دیکھتی ہوں کہ کیا یہی پاکستان تھا جس کو ہمارے آباؤ اجداد نے اتنی قربانیاں دے کر آزاد کروایا تھا کیا اسی پاکستان کا خواب محترم علامہ اقبال رحمت الللہ علیہ نے دیکھا تھا کہ اب جہاں فساد ہی فساد نظر آتا ۔ کہ جہاں زندگی جینا اتنا مشکل بنا دیا گیا ہے کہ اب جہاں انصاف نظر ہی نہیں آتا کہ اب جہاں انصاف کی دھجیاں اڑا دی گئیں ہیں کہ اب جہاں ایک انسان کی زندگی ختم کرنا کھیل تماشہ بنا دی گئئ ہے کہ جہاں کبھی مفت آٹے کے حصول کا کھیل کبھی مفت راشن کی تقسیم پر لوگ مر جاتے ہیں ۔ کاش کہ انسان یہ سمجھ جاتا کہ یہ مال و منصب یہ ٹھاٹھ باٹھ وقتی ہیں یہ آخر کو فنا ہو جانے ہیں کیوں بھول بیٹھا انسان کہ آخر کو لوٹ کر اس واحدہ لا شریک اللہ کے پاس جانا ہے اس اللہ کی بارگاہ میں پیش ہونا ہے کیوں بھول بیٹھے ہیں یہ بڑی بڑی کرسیوں پر بیٹھنے والے کہ صرف غریب مفلس لاچار انسان ہی نہیں مریں گے سب کو موت آنی ہے ۔ اتنی ظلم زیادتی ناانصافی کا بازار گرم ناں کرو لوگو خدا کی قسم مجھے اپنے ملک سے اپنےملک میں رہنے والے ہر باسی سے عقیدت محبت پیار ہے ۔میرا ملک ایک تماشہ بن کے رہ گیا ہے دنیا کے نقشے پر پاکستان مزاق بن کے رہ گیا ہے خدارا کچھ خدا کا خوف کھائیں لوگوں کی زندگیوں سے مت کھیلیں.پاکستان میں پیار مچبت بھائی چارے کا بیج بوئیں احساس کریں سوچیں کہ ہمارے اقتدار بھی آخر کو ختم ہو جانے ہیں کتنے بادشاہ دنیا میں اس وقت تک آئے پیدا ہوۓ بادشاہت کی مگر ان میں مر کر بھی وہی زندہ رہے جو اپنی قوم کو خوشحال کر گیۓ جواپنی قوم میں اپنا اچھا کردار چھوڑ گئے جو انصاف کا بول بالا کر گئۓ مگر یہاں تو لوگ روٹی کے لیے مر رہے ہیں خدا کی قسم رزق میرے اللہ کے ہاتھ میں نہیں ہوتا تو آج انسان مر چکے ہوتے جو غریب تھے یا اللہ میرے ملک پاکستان کی حفاظت فرما اور امن سکون پیدا فرما اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ جیسا ہمیں حکمران عطا فرما ۔آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں