
بھمبر (بی بی سی)ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرناصراقبال چوہدری کا کہناہے کہ گذشتہ دنوں ہونے والے اجلاس کے بعد سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ذاتی کاوشوں سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھمبر میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین۔جدید الٹراساؤنڈ مشین کلرسسٹم۔لیبارٹری کے لیے جدید ہیمو ٹولوجی اینلائزر۔ایکسرے کیسٹس۔سمیت جدید آلات ڈی ایچ کیو انتظامیہ کو فراہم کردئیے گئے جبکہ ہاسپٹل کی چار دیواری سیوریج سسٹم اندرون ہسپتال سٹریٹ لائٹس کی تنصیب و درستگی سمیت صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری۔کروڑوں روپے کی لاگت سے ہسپتال میں جدید مشینری فراہم کرنے پر عوام علاقہ نےسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق و دیگر ہیلتھ انتظامیہ سے اظہار تشکرکیاہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے سیکرٹری ہیلتھ , ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ اورآفیسران ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال کا وزٹ کیا تھا اور ہسپتال میں جدید مشینری سمیت دیگر مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی تھی ۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ نےانہیں ڈیجیٹل ایکسرے مشین سمیت دیگر ضروریات سے أگاہ کیا گیا تھا۔جس پر انہوں نے فوری طور پر عملدرآمد کرواتے ہوئے ڈیجیٹل ایکسرے مشین اور ایکسرے کیسٹس فراہم کیں جن کی قیمت کروڑوں روپے ہے۔اس کے علاؤہ جدید الٹرا ساؤنڈ مشین کلر افیکٹس کے ساتھ۔ لیبارٹری کے لیے جدید ہیماٹالوجی ایینلائزر۔اوراپریشن انسٹرومنٹس کی جدید طریقہ سے صفائی کے لیے بھی مشینوں کی فراہمی اور وارڈ کی ضروریات کیلئے سامان شامل ہے جبکہ ہسپتال سے پانی کے اخراج کے لیے سیوریج سسٹم چاردیواری سٹریٹ لائٹس کی درستگی اور تنصیب کے ساتھ ساتھ صفائی ستھرائی کا عمل زوروشورسے جاری ہے۔عوام علاقہ نے ہسپتال کی بہترگی کے لیے سپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق کی زاتی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔اوراس امید کا اظہار کیا ہے کہ جہاں جدید مشینری فراہم کردی گئی ہے وہیں ضروریات کے مطابق ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے
0