
نیلم(بی بی سی)محکمہ برقیات سب ڈویژن شاردہ نے بجلی کی متاثرہ ٹرانسمشن لائن کی بحالی شروع کردی۔ہائیڈل پاور پراجیکٹ سرگن سے تحصیل شاردہ کوترسیل کی جانیوالی بجلی گزشتہ روز ٹمبر مافیا کی جانب سے گرائے جانیوالے درخت سے متاثر ہوئی تھی۔23 مارچ شام تک بجلی بحال کردی جائے گی۔ایس ڈی او برقیات سب ڈویژن شاردہ کی ہدایت پر لائن سپرنٹنڈنٹ فاروق خواجہ کی نگرانی میں اہلکاران کی ٹیم شاہراہ سرگن جھمبراں کے مقام پر بجلی بحالی میں مصروف ہے۔تفصیلات کے مطابق 22 مارچ سے متاثرہ بجلی کی ٹرانسمشن لائن سرگن سے شاردہ کی بحالی کیلئے محکمہ برقیات شاردہ کاسٹاف مصروف عمل ہے۔ لائن سپرنٹنڈنٹ فاروق خواجہ کے مطابق 23 مارچ شام 4 بجے تک جزوی طور پر بجلی بحال کردی جائے گی۔
0