0

ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے آٹھ مقام بازار (پرانہ لاری اڈہ)میں


نیلم(بی بی سی)ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے آٹھ مقام بازار (پرانہ لاری اڈہ)میں بے ہنگم ٹریفک ختم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔جملہ پبلک ٹرانسپورٹ نیولاری اڈہ میں کھڑی کی جائے۔بالائی نیلم اور مظفرآباد کوجانیوالی مسافر گاڑیاں بازار میں 5 منٹ کاسٹاپ کرسکتی ہیں۔ پبلک سروس گاڑیاں سواریاں اتارنے / بٹھانے کی غرض سے صرف پانچ منٹ نزد پرانہ لاری اڈہ آٹھ مقا م میں کھڑی کی جاسکتی ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی کرنیوالوں سخت قانونی چارہ جوئی کرنے کی ہدایات دیں ہیں۔ گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے آٹھ مقام بازار کے دورے کے دوران بتایاکہ بازار میں رانگ پارکنگ اور پرانہ لاری اڈہ میں غیر قانونی طریقے سے کھڑی کی جانیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔متعلق مجسٹریٹ اور ٹریفک پولیس کو واضح ہدایات دیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر کی رانگ پارکنگ کیخلاف مجسٹریٹ اور پولیس نے کام کاآغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں