آپا منزہ جاوید
اسلام آباد
ہم رمضان کیسے گزاریں
ہم سب ہی رمضان آمد کے خوشی خوشی منتظر رہتے ہیں دل میں رمضان کی آمد کے تصور سے ہی خوشی سکون دل کے کونے کونے کو مہکا جاتا ہے عجیب سا سکون تسکین خوشی دل دماغ کو گھیرے ہوۓ ہے.
رمضان عبادت کا مہینہ ہے ویسے مسلمان سارا سال ہی نمازیں پڑھتے ہیں قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہیں لیکن جو اطمینان رمضان میں ملتا ہے اس عبادت کا علیحدہ سے ہی تسکینت ہے.
اس رمضان کی عبادت سے صحیح طریقے سے لطف اندوز ہونا ہے تو کچھ کام پہلے سے ہی کر لیں
جانماز دھو کر عطر لگا کررکھیں قرآن مجید کے غلاف دھو کر انہیں بھی عطر لگا دیں کیونکہ رمضان میں زیادہ وقت جائنماز پر ہی گزارتا ہے تو خوشبو سے دل دماغ معطر رہے گا عبادت کرنے میں مزہ آۓ گا.
اپنے کمبل ہیں یا رضائیوں کے چھاڑے دھو لیں کمبل اور بیڈ شیٹ کا صاف پاک ہونا ہونا بہت ضروری ہے کیونکہ ہم رمضان میں سحری وقت بستر میں بیٹھے بھی تسبیحات یا سپارہ پڑھتے ہمیں تو ہمارے بستر کمبل رضائی کا پاک صاف ہونا بہت ضروری ہے.
اپنی عبادت کے ساتھ ساتھ بچوں کو بھی ساتھ لگائیں انہیں بتائیں کہ آپکا کمرہ بستر صاف پاک رہنا چاہیے إپ نے عبادت کرنی ہے پانچ وقت کی نماز کے ساتھ نماز تراویح اور قرآن مجید مکمل پڑھنا ہے تسبیحات کرنی ہیں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انکو کسی تحفے کسی انعام کا بھی دیں کہ جو رمضان شریف میں مکمل نمازیں تراویج پڑھے گا مکمل قرآن مجید کی تلاوت کرے گا اسے عید پے انعام دیا جاۓ گا بچوں کو محبت سے پیار سے دین پر عمل کرنے پر آمادہ کیجیۓ والد اپنے بیٹوں کو ساتھ مسجد میں نماز اور تراویح کے لیے لے کر جائیں اور والدہ بیٹیوں کے ساتھ اکٹھے گھر میں نماز ادا کریں ہاں تراویح کے لیے مسجد جانا چایں تو ضرور جائیں
رمضان عبادت کے لیے آتا ہے. بہت سے کھانے بنا بنا کر تھکنے کے لیے نہیـــــں طریقے سلیکے سے چلیں افطاری اتنی بنائیں جتنی کھانی ہے اور طرح طرح کے پکوان روزانہ بنانے سے بہتر ہے ایک لیسٹ بنا لیں جس میں روزانہ ایک بندے کی پسند کی چیز بنا لیں باقی روزمرہ کے کھانے کی طرح کھانا کھائیں کھجور ہمیں مکمل توانائی مہیا کر دیتی ہے افطاری میں کھجور کا استعمال لازمی کریں باقی حسب توفیق پھلوں کی چاٹ بنا لیں جتنا تلی ہوئ چیزوں سے پرہیز کریں گے روزہ اتنا ہی اچھا گزرے گا
سحری میں دہی اور سبز الائچی کا استعمال بھی پیاس کی شدت کم کرتا ہے
پس کوشش کریں کھانے پے وقت کم سے کم خرچ ہو زیادہ سے زیادہ وقت عبادت کے لیے ہو.
رمضان میں ہم زکوۃ صدقہ خیرات بہت کرتے ہیں تو اسے پہلے ہی ترتیب دیے لیں سارے سال میں ہمیں اندازہ تو ہوتا ہی ہے محلے اور رشتہ داروں میں خاندان میں کون ضرورت مند ہے تو خاموشی کے ساتھ
آٹا. گھی. چاول. دودھ کا کاٹن. چاۓ کی پتی چینی. پہنچا دیں اور گاہے بگاۓ انکے گھر پھل بھی بھیجتے رہے اس ترتیب سے اپنے بانٹ رکھیں کہ کسی کے سارے روزے ہی اچھے گزری کیونکہ بھوک روزانہ لگتی ہے
اور انکے گھر کے افراد کے مطابق انکے نۓ کپڑوں کا بندوبست میں کریں یہ عمل بھی ہمارے پیارے پیغمبرحضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بہت پسند تھا آپ نے ایک بچے کا واقعہ تو پڑھا ہو گا
تو غریب سفید پوش کنبے کے لیے نۓ کپڑوں کا انتظام بھی لازمی کیجیئے
کچھ اچھا بنائیں تو محلے میں مخیر لوگوں کے گھر بھیجنے کی جاۓ سفید پوش لوگوں کے گھر بہانے بہانے کچھ نہ کچھ بھیجتے رہیں یہی نیکیاں ہیں جو چپکے سے کی جاتی ہیں خلوص دل سے اللہ کے ڈر سے تو اللہ تو دلوں کے بعید خوب جانتا ہے. صلہ رحمی کیجیۓ اگر کسی ایسے شخص کو آپ نے قرض دیا ہوا ہے جو غریبی کی وجہ سے ادا نہیں کر پا رہا تو اس رمضان میں نیکیوں اور آخرت میں جنت کا خریدار بنکر اسے وہ قرضہ معاف. کریں یا کہیں جب اللہ حالات بہتر کرے تو دیے دینا نہیں تو معاف کیا
جتنا ہو سکے نیکیوں کے سبب جنت خرید لیں.
گھر والوں سے حسن سلوک کریں ایک دوسرے کی چھوٹی موٹی غلطی کو معاف کر دیا کریں اصلاح محبت اور اپنے پن سے کیا کریں.
کوشش کریں پورا رمضان لڑائی جھگڑا گالی گلوچ نہ کریں کسی کی عیب جوئی نہ کریں پس دنیا سے آنکھیں بند کر کہ اپنے رب کے ہوجائیں اپنے گناؤں پے اپنی کوتاہیوں پر نظر ڈالیں نادم ہو کر اپنے رب کے حضور توبہ تائب کریں اگر کسی سے بدتمیزی کی دل آزاری کی تھی تو چپکے سے اس سے معافی مانگ لیں اور دوسروں کو معاف کر دیں دیکھنا پھر رمضان کے آخر میں آپ اپنے آپ کو اسقدر ہلکا پھلکا محسوس کریں گے کہ خود ہی آپ کو محسوس ہو گا اللہ نے آپکے اعمال کو قبول کر لیا ہے
چپکے چپکے کی گئ نیکیاں ہی ہمیں حشر میں نشر ہونے سے بچا سکتی ہیں
حسن اخلاق ہی ہمیں حقوق العباد پورے کرنے کی طرف مائل کر سکتا ہے صفائی دونوں طرف کی ضروری ہے باہر سے بھی اور اندر سے بھی باہر سے تو دوسرا بھی إپکی مدد کر سکتا ہے لیکن اندر کی صفائی ہم نے خود کرنا ہوتی ہے جتنا زیادہ گند ہوتا ہے اتنی زیادہ محنت کرنی ہوتی ہے کوشش لازمی کرتے رہیں ایک نہ ایک دن اندر باہر چمک جاۓ گا اور ساتھ ساتھ اللہ سے ہدایت مانگتے رہیں بخشش کی دعائیں کرتے رہیں
اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام پر عمل کرنے والا بنا دیے ہمارے نیک اعمال قبول فرما کر ہمیں دنیا اور آخرت میں سرخرو کرے ہمیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے آمین ثم آمین
0