نیلم(بی بی سی)ممبرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی / چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہاہے کہ نیلم میں جلد4ہائیڈل پاور پراجیکٹ کی تعمیر کاکام شروع کریں گے۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام اورتحصیل ہیڈکوارٹرشاردہ کے بازاروں کوماڈل ٹاؤن بنائیں گے۔ سیاحتی مقام شاردہ کی تعمیر ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کی تکمیل کیلئے حکومتی سطح پر نگرانی کریں گے۔پھولاوئی، دواریاں، لوات اورجاگراں ہائیڈل پراجیکٹ کی تعمیر سے آزادریاست میں بجلی کامسئلہ ختم ہوجائیگا۔ شاردہ یونیورسٹی کی حیثیت بحال کرکے آرکیالوجی شعبہ شروع کروائیں گے۔ شاردہ بازار کوخوبصورت بنانے کیلئے محکمہ شاہرات بازار کی حدود کا فوری تعین کرے۔ضلع کونسل شاردہ میں سٹریٹ سولر سسٹم نصب کرنے کابندوبست کرے۔ زکوۃ اور جہیز فنڈز میں حکومت آزادکشمیر نے اضافہ کرکے غریبوں کیلئے آسانی پیداکی ہے۔ سیاحت کے فروغ کیلئے معیار، کلچر اور نیلم کی ثقافت پرکوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔ نیلم کے جنگلات کے تحفظ میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔محکمہ شاہرات،تعلیم، صحت، جنگلات، برقیات، خوراک، ہائیڈل پاورپراجیکٹ کیلئے عوامی شکایات متعلقہ آفیسران کو یکسوکرنے کیلئے ہدایات دی ہیں عملدرآمد کروائیں گے۔ جمعہ کے روز ممبرآزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی / چیئرمین وزیراعظم ومعائنہ عملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے ضلعی انتظامیہ نیلم ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود، اسسٹنٹ کمشنر مشرف حسین، مہتمم شاہرات نجم الحسن گیلانی، مہتمم برقیات محسن میر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفراقبال، وائس چیئرمین ضلع کونسل نثاراحمد خان، ڈسٹرکٹ کونسلر میاں بنیامین، ڈسٹرکٹ کونسلر ڈاکٹر الطاف، ڈائریکٹر مقصود علی طاہر، ڈپٹی ڈائریکٹر خواجہ ضیاء محکمہ چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن کے علاوہ محکمہ زراعت، محکمہ زکواۃ وعشر، ڈی ایف او شاردہ چوہدری غلام مرتضیٰ، پراجیکٹ لیڈر لوکل گورنمنٹ فواد اسلم،انچارج ڈی ڈی ایم اے محمد اخترایوب سمیت دیگر محکمہ جات کے آفیسران ونمائندگان نے کھلی کچہری میں شرکت کی۔ ممبرآزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی / چیئرمین وزیراعظم معائنہ وعملدرآمد کمیشن مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے فاریسٹ ریسٹ ہاؤس شاردہ کے احاطہ میں شہریوں کے جم غفیر پرکھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پر احکامات بھی دیئے۔عوام کی جانب سے محکمہ جات پر اٹھائے جانیوالے سوالات اور مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکمہ جات کوہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل کے حل میں حائل جملہ رکاوٹیں دور کرتے ہوئے شہریوں کے لیے آسانیاں پیداکی جائیں تاکہ خطہ میں اسلامی قانون واصولوں کے مطابق انصاف کی فراہمی اور گڈ گورننس کاعملی ثبوت پیش کیاجاسکے۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے کھل کر عوامی مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کانمائندہ اورعوام الناس کا خادم ہوں۔ نیلم کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کریں گے۔ ریاست بھر میراگھر ہے نیلم کی پسماندگی کودورکرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑیں گے۔ شہریوں کیلئے میرے درواز ے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔ شہری سیاحت کے فروغ اور جنگلات کے تحفظ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ نیلم کے کلچراور ثقافت کوملحوظ خاطر رکھاجائے۔انہوں نے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایاکہ پھولاؤئی، لوات، دواریاں اور جاگراں میں مزید چار ہائیڈل پاورپراجیکٹ تعمیر کریں گے تاکہ ریاستی آمدنی کیساتھ ساتھ بجلی کاایشوبھی ختم ہوسکے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت کے فروغ کیلئے یہاں کے شہری کاروباری طریقوں کو سنت کے مطابق اپنائیں،اچھے رویہ معیار پر کوئی کمپرومائز نہ کیاجائے۔ آٹھ مقام بازار اور شاردہ بازار کوخوبصورت بنائیں گے۔ متعلقہ محکمہ جات کوہدایات دیں ہیں۔صفائی ستھرائی میں شہری اولین کردار اداکریں۔ شاردہ سے کشن گھاٹی تک خوبصورت واک وے تعمیر کامرحلہ جلد شروع کریں گے۔ بیلی برج شاردہ اور واک وے کی تعمیر سے سیاحت کوترقی ملے گی اور شہریوں کو سہولیات بہم پہنچیں گی۔وزیراعظم آزادکشمیر کی جانب سے سونپی گئی ذمہ داری کو احسن نبھانے کیلئے کلیدی کردار اداکریں گے۔ مقامی عوامی نمائندوں کو بااختیار بنائیں گے تاکہ علاقہ کی تعمیروترقی ممکن ہوسکے۔
0