0

چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن مولانا محمد پیرمظہر سعید شاہ


نیلم (بی بی سی) چئیرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن مولانا محمد پیرمظہر سعید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے نیلم کی محرومیوں کے ازالہ کیلئے نیلم کو بھر پور حکومتی نمائندگی دی۔ نیلم کی تعمیر و ترقی کیلئے حکومتی نمائندے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ حکومت آزاد کشمیر نے 31سال بعد بلدیاتی انتخابات کرائے جو میں سمجھتاہوں حکومت کی تاریخ ساز کامیابی ہے۔ بلدیاتی منتخب نمائندے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اورشہر کی صفائی ستھرائی کیلئے عوام کے ساتھ مل کر کام کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نو منتخب چئیرمین بلدیہ سید تجمل حسین کی استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر نے نیلم کی عوام کو مستفید کرنے کیلئے میرے سمیت سردار محمد اسرائیل قاضی، الحاج سردار گل خنداں اور میاں محمد شفیق جھاگوی اہم ذمہ داریاں سونپی ہیں جو نیلم کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم محنت کے ساتھ ان ذمہ داریوں کا ثمر عوام تک پہنچائیں۔ انہوں نے نو منتخب چئیرمین بلدیہ سمیت تمام بلدیاتی نمائندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے آٹھمقام بلدیہ حدود کی صفائی کیلئے عوام کے ساتھ مل کر آٹھمقام کو صاف ستھرا اور مثالی شہر بنا کر اپنی ذمہ داری پوری کریں۔ تاکہ یہاں اانے والے سیاحوں کو مثبت پیغام ملے۔ استقبالیہ تقریب میں سابق وزیر حکومت وائس چئیرمین لوکل گورنمنٹ بورڈ آزاد کشمیر الحاج سردار گل خنداں،ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود، صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع نیلم وسابق چئیرمین نیلم ڈویلپمنٹ بورڈ سید صداقت حسین شاہ، چئیرمین زکوۃ اشفاق پیر زادہ، چیف آفیسر بلدیہ سید قمر عباس اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس سے پہلے نو منتخب چئیرمین بلدیہ کو شاہکوٹ سے ریلی کی صورت میں بلدیہ آٹھمقام تک لایا گیا جہاں انہوں نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں