بھمبر(بی بی سی) محکمہ صحت عامہ و پاکستان آرمی کی جانب سے BHU بانیاں میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ جہاں پر 617 مریضوں کا چیک اپ اور مفت ادویات فراہم کی گی عوام علاقہ نے کہا کہ بلا شبہ پاک فوج کا بہترین اقدام ھے۔محکمہ صحت عامہ کا بھی شکریہ ادا کرتے ھیں۔ میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹرز لیڈی ڈاکٹرز گائناکالوجسٹ کی سہولت موجود تھی۔ مرد وخواتین بچے بوڑھوں کا فری چیک اپ ٹیسٹ اور ادویات دی گیئں۔ ڈی۔ایچ۔او ضلع بھمبر ڈاکٹر نعیم الزمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ صحت وقاص نصر ڈاکٹر عمر اسلام ڈاکٹر عبداللہ ڈی ایس وی چوہدری ناصر اے ایس وی محمد غالب پاک فوج سے میڈیکل اسپیشلسٹ ،چائلد اسپیشلسٹ،گائنا کالوجسٹ ،سائیکالوجسٹ سرجیکل اسپیشلسٹ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اعلی عسکری حکام اور نومتخب کونسلروارڈ بانیاں نے خصوصی طور پر کیمپ کا دورہ اور تمام شعبوں کا معائنہ کیا مرد وخواتین کیلئے علیحدہ علیحدہ کاؤنٹر قائم کیے گئے تھے۔میڈیکل کیمپ کے انچارج کرنل نے اس موقع پر صحافیوں عوامی نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللّٰہ میڈیکل کیمپس کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رھے گا اس سے قبل تحصیل برنالہ کے اندر مختلف مقامات پر میڈیکل کیمپ لگائے گئے ھیں جن میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی کوشش کی گئی۔انشا اللّٰہ جلد آئی کمیپ بھی لگائیں گے۔ڈی ایچ او بھمبر نعیم الزمان نے کہا کہ انشاء اللّٰہ ضلع بھمبر میں عوام کو محکمہ صحت عامہ کی جانب سے بہتری لانے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائیں گے انھوں نے کہا کہ میں پاک فوج کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کرتا ھوں۔نومنتحب کونسلر چوھدری اعجاز احمد نے پاک آرمی ،ڈی ایچ او و دیگر سٹاف کا میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
0