0

مچھوڑہ یونین کونسل کسچناتر تحصیل و ضلع بھمبر میں زمین داروں


بھمبر( پی آئی ڈی )مچھوڑہ یونین کونسل کسچناتر تحصیل و ضلع بھمبر میں زمین داروں سےملاقات کے لئے ایک نشست ہوئی ڈاکٹر محمد جہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے ڈیری فارمرز کے مسائل سنے اور موضع مچھوڑہ میں جانوروں کی تعداد بارے دریافت کرنے پر بتایا گیا کہ 2500 بکریاں 850 گائے 150 بھینسیں ، 4000 گھریلو مرغیاں 30اونٹ اور 40 گدھے اس چھوٹے سے گاؤں میں لوگوں کی ملکیت ہیں جس میں 280 گھرانے اباد ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ضلع بھمبر میں جانوروں کی بہت بڑی تعداد کی پرورش کر کے لوگ اپنی روزی کما رہے ہیں ان امور پر گفتگو کے بعد جانوروں کی مختلف بیماریوں پر تفصیلی معلومات فراہم کیں ، جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت افادیت ، جانوروں کی جدید طرز پر پرورش کے امور , سائیلج کی مقامی سطح پر تیاری اور اس کی غذائیت افادیت ، مختلف چارہ جات کی غذائی اہمیت فارمرز کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کےلئے محکمہ لائیو سٹاک کا کردار جانوروں کی مارکیٹنگ اور مینجمنٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فارمرز کے ڈیری فارمنگ سے متعلق سوالات کے مفصل جوابات دیئے تمام وٹرنری سنٹرز پر بی کیو اور ایچ ایس ویکسینز مہیا کی جا چکی ہیں فارمرز اپنے جانوروں میں بروقت ویکسینز لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ بنائیں اور
فارمرز کو بتایا گیا کہ تمام وٹرنری سنٹرز سے رابطہ کر کے اپنے جانوروں کا ریگولر معائینہ کروایا کریں اور اپنے جانوروں کا دودھ گوبر اور خون کا ڈیزیز ڈائگناسٹک لیبارٹری بھمبر سے ٹیسٹ کروا کر ان کی بیماریوں کا علاج معالجہ کروایا کریں اس سے جانوروں کا درست سمت میں علاج ہوگا جس سے معاشی نقصان سے بچا جا سکے گا اور اپنے جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ بنا کر اپنا قیمتی سرمایہ بچائیں جانوروں میں متوازن خوراک کی اہمیت اور اس کے مناسب استعمال اور موسم کی تبدیلی سے جانوروں پر انے والے اثراتِ پر روشنی ڈالی موضع مچھوڑہ سے فارمرز کے علاوہ ڈاکٹر مبشر عدیل وٹرنری آفیسر توسیع ،ڈاکٹر عقیل افضل وٹرنری آفیسر ہیلتھ حسن علی سٹاک اسسٹنٹ ہیلتھ مچھوڑہ اور نمائندہ زراعت سنٹر دھندرڈ میٹنگ میں شامل ہوئے فارمرز نے محکمہ جات کی سرگرمیوں کے حوالہ سے سوالات کئے جس پر انہیں مفصل جوابات دیئے اور محکمہ لائیو سٹاک کو ہر طرح کی رہنمائی کےلیے پیش کیا وٹرنری سنٹر مچھوڑہ کی جگہ کےلئے چوہدری محمد اکرم ممبر لوکل کونسل ںے حامی بھری ہے اور عمارت کی تعمیر کےلئے محکمہ کوشش کرے گا،آخر میں تمام شرکا میٹنگ نے جناب سیکرٹری لائیو سٹاک کے سوموار میٹنگ کے اقدام کو بے حد سراہا اور ان کے اس اقدام سے فارمرز اور ڈیپارٹمنٹ کے درمیان پہلے سے موجود روابط میں بہت زیادہ بہتری ائی ہے جو کی فارمرز کمیونٹی کےلئے خوش آئند ہے ،محکمہ لائیو سٹاک ضلع بھمبر سردار جاوید ایوب خان سیکرٹری لائیو سٹاک اور ڈاکٹر محمد اعجاز خان ڈائریکٹر جنرل محکمہ لائیو سٹاک کی زیر سرپرستی جانور پال حضرات کے مسائل حل کرنے کےلئے دن رات کوشاں ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں