ادارہ کا کالم نگار سے متفق ہونا ضروری نہیں
ساٸنسی مضمون نمبر ١
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حلیہ ایک دنیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انسانی جسم بےشمار حلیوں سے تخلیق پاتا ہے۔حلیے انسانی جسم کو شکل دینے کے ساتھ ساتھ جسم کی افعال میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اللہ تعالی لطیف ہیں ۔جس نے حلیوں کو اس طرح منظم کیا ہے کہ ہر حلیے اپنا وظیفہ بطریقِ احسن جانتا ہے۔نہ حلیے تھک کر،نہ ہی انجانے میں اپنے وظیفہ سے روگردانی کرتے ہیں،بلکہ ہر حلیے اور ہر قسم الگ الگ کام انجام دیتے ہیں۔حلیوں پر تحکم دماغ کرتا ہے۔جو کہ پورے جسم کے رٸیس ہے۔دماغ بھی حلیوں کا مجموعہ ہے۔حلیے میں تمام آثار حیات پاٸے جاتے ہیں۔یعنی جس طرح ہم آکسیجن کو لیتے ہیں اور کاربن ڈاٸی آکساٸڈ کو خارج کرتے ہیں۔اسی طرح سے حلیے بھی یکساں کام کرتے ہیں۔جس طرح ہم اپنے نسل کو آگٸے بڑھاتے ہیں۔اسی طرح حلیے اپنے نسل کو آگٸے بڑھاتے ہیں۔حلیے آپس میں ملکر مخصوص بافتیں بناتی ہیں۔مخصوص حلیے آپس میں ملکر مخصوص بافتیں بناتی ہیں۔یہ حلیے جسم میں تواناٸی کا پیشِ خیمہ ہوتا ہے۔جو انسان کو بروقت تواناٸی مہیا کرتا ہے۔اسی طرح سے تواناٸی کو ذخیرہ کرنے میں اہم کردار کرتا ہے۔حلیے فضول اور کثیف مواد کو بذریعہ پسینہ خارج کرتا ہے۔جس سے جسم میں درجہ حرارت معتدل رہتا ہے ۔یہ حلیے عناصر کو پہچانے میں اعلی صلاحیت رکھتے ہیں۔یہ حلیے ضرورت کے مطابق لحمیات،تانبا اور حیاتیات کو لیتا ہے۔یہ حلیے نظامِ انہضام میں بھی مخصوص کردار ادا کرتا ہے۔معدے میں موجود حلیے غیر موثر مواد کو مارنے اور غیر ہضم شدہ مواد کو ہضم کرتا ہے۔
یہی حلیے ناک میں ہی ایک دفاع اور حصار بنا ہوا ہے۔جس سے کیڑے،مکوڑوں کو ماردیتا ہے۔خون میں بھی ایسے حلیے ہیں۔جس سے خواراک اور ہوا کی ترسیل جسم کے گوشہ و کنار تک پنچاتا ہے۔یہی حلیے ہیں جو کہ جسم میں شفافیت کے کام بھی کرتا ہے۔جس سے جسم صحتیاب اور توانا ہوتا ہے۔یہی حلیے ہیں جو کہ جگر میں ایک اپنا عمل کرتا ہے۔حلیے نظامِ مدبرہ بدن میں ایک اہم معاملہ کو سنبھالتا ہے۔یہی حلیے ہی ہیں جو کہ بیماریوں اور کثیف مواد سے برسرِ جنگ ہوتا ہے۔جس سے خارجی صدمات سے جسم محفوظ رہتا ہے۔یہی حلیے ہیں جو جسم میں پیغام رسانی کرتا ہے۔انہی حلیوں کی توسط سے ایک سیکنڈ سے کم عرصے میں دماغ سے جلد اور جلد تک اپنا فاصلہ طے کرتا ہے۔جسے دورِ حاضر کے کوٸی مشین انجام نہیں سکتا ہے۔یہی حلیے سے ہی ایک نیا بدن بنالیتا ہے۔یہی حلیے خون کی نالیوں میں فشار خون کا سبب بنتا ہے۔یہی حلیے آنکھ میں چشمِ بیناٸی عطا کرتا ہے۔چند مردہ حلیے بھی موجود ہیں ۔جو کہ جسم میں خوبصورتی پیدا کرتے ہیں۔جیسے ناخون،بال وغیرہ۔چند خلیے حادثات میں ابتداٸی طبعی امداد فراہم کرتا ہے اور خون کی بہاٶ کو فوری روک دیتا ہے۔یہ تمام کام اللہ تعالی کی وجود کا مظہر ہیں۔
تحریر:محمد روح اللہ روحانی
0