0

میرو (خود پر محنت)

میرو

‏آج کے دور میں ہماری خوبیاں اسوقت تک دو کوڑی کی حثیت نہیں رکھتیں جب تک خود پسندی ، ذاتی تعلقات اور مصنوعی توصیف کے لبادے میں لپٹی ہوئی نہ ہوں آپ چاہے کتنے ہی اچھے ادیب ، شاعر ،لکھاری نقاد اور کسی بھی زندگی کے شعبے سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں جب تک آپ خود کو کیش کروانے کے ہنر اور اپنا پرائس ٹیگ لگانے میں کامیاب نہیں ہو جاتے آپ کے ہنر کی کوئی پہچان و قدر نہیں ہوگی یہی آج کی دنیا کا اصول ہے یہاں آپ کی ذہانت و ہنر سے ذیادہ پبلسیٹی سٹنٹس کام کرتے ہیں اور ایسے ایسے جاہل دیکھتے ہی دیکھتے دانشوری کی اس مسند پر بیٹھ جاتے ہیں کہ آپ حیران و پریشان اپنی ذہانت اور قابلیت کی گٹھری اٹھائے ہونقوں کی طرح دیکھتے رہ جاتے ہیں یہاں ذہانت یہی کہ آپ کتنی جلدی اپنی جہالت کو بھی قابلیت کے طور پر پیش کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔۔۔۔ تلخ ہے لیکن سچ یہی ہے ۔۔۔۔ چاہے کوئی مانے یا نہ مانے ۔۔۔۔۔

جھوٹ والے کہیں سے کہیں بڑھ گئے
اور میں تھا کہ سچ بولتا رہ گیا۔۔۔۔۔

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں