0

کمشنر مظفرآباد ڈویژن سردار عدنان خورشید کا ڈپٹی کمشنر مظفرآباد


مظفرآباد(بی بی سی)کمشنر مظفرآباد ڈویژن سردار عدنان خورشید کا ڈپٹی کمشنر مظفرآباد راجہ طاہر ممتاز و دیگر آفیسران ضلعی انتظامیہ نلوچھی پلے گراؤنڈ کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور اس منصوبہ سے متعلق مشکلات اور عوامی شکایات پر بریفنگ لی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے عوامی شکایات دور کرتے ہوے منصوبہ کو پر کام کو آگے بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے نہ صرف نوجوانوں کی ایک اچھا پلے گراؤنڈ میسر ہوگا بلکہ یہ بوقت ضرورت بہت سے دیگر مقاصد کے لیے بھی استعمال ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ کے حوالہ سے درپیش مسایل کو یکسو کیا جاے گا تاکہ اسکی بروقت تکمیل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اس منصوبہ کی موثر ماینٹرنگ کی جائے اور ریگولر بنیادوں پر اس حوالہ سے درپیش مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ان کا حل یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے۔ عوامی فلاحی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور ان میں حایل رکاوٹوں کو دور کیا جاے۔
**

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں