۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈاکٹرفرزانہ فرحت
شاعرہ ۔ تبصرہ نگار
انگلستان میں مقیم علم وادب کی خدمت میں پیش پیش نامور شاعرہ فرزانہ فرحت نے پنجاب یورنیورسٹی لاہور سے گریجویشن کیا۔بعدازاں گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن فار ویمن لاہور سے ہی ایجوکیشن کی ڈگری حاصل کی۔اورشعبہ تدریس سے منسلک ہوگئیں۔انہیں زمانہ طالبعلمی سے ہی ادبی سرگرمیوں سے گہری دلچسپی تھی۔انہوں نے متعددانٹر کالجیٹ مقابلوں میں شرکت کر کے انعامات،اسناد اور ٹرافیاں حاصل کیں۔1996ء میں انگلستان تشریف لے گئیں۔لندن میں ہیومن اناٹمی،فزیالوجی،پروڈکٹ نالج اورمختلف اقسام کی الیکٹرک ٹریٹ منٹ سیکھنے کے بعدپروفیشنل تھیراپسٹ کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔ان کا پہلا شعری مجموعہ ”بدلتی شام کے سائے“2010 میں منصہ شہود پر آیاتواُسے پذیرائی نصیب ہوئی۔آپ نے متعدد بین الاقوامی کانفرنسز اور سیمینارزمیں شرکت کی۔علم و ادب کی خدمت میں سرشار فرزانہ فرحت نے ”شمس میگ یو۔کے“کا اجراء کیا جسے اہلِ علم ودانش اور ادبی ذوق رکھنے والوں نے پسند کیا۔ 2011ء میں اُن کی خداداد صلاحیتوں کے پیشِ نظر انہیں شریف اکیڈمی۔جرمنی کا ڈائریکٹر برائے لنڈن نامزد کیا گیا۔ 2011ء میں ہی انکا دوسرا مجموعہ کلام ”خواب خواب زندگی“شائع ہوا۔جس کی متعدد ممالک میں تقریبِ اجراء اور تقریبِ پذیرائی ہوئی۔اسی سال آپ نے پاکستان کا دورہ کیا۔شریف اکیڈمی کے عالمی سیمینار میں شرکت کی اور اکیڈمی کے ڈائریکٹر لندن کی حیثیت سے اکیڈمی کے وفد کے ساتھ مختلف اضلاع کا دورہ کیا۔2012ء میں بین الاقوامی اردو مرکز کی جانب سے انہیں ”شانِ اردو ایوارڈ“سے نوازا گیا۔جسکی تقریب پاکستانی سفارتخانہ برلن جرمنی میں منعقد ہوئی۔فرزانہ فرحت کی امن کے موضوع پر لکھی جانے والی نظموں کو عالمی طور پر پذیرائی حاصل ہوئی اور انہیں 2012میں انٹرنیشنل انٹلکچویل پیس اکیڈمی انڈیاکی جانب سے یوکے کا صدر نامزد کیا گیااور All India Intelectual Peace Awadسے نوازا گیا۔ 2012ء میں سخنور فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے ”خواب خواب زندگی“پرسخنور فاونڈیشن ایوارڈسے نوازا گیا۔ عالمی ادبی و علمی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلہ کے مطابق انہیں انکی کتا ب ”خواب خواب زندگی“پر شریف اکیڈمی ایواڑد 2013ء سے سرفراز کیا گیا۔ 2013ء میں انڈیا سے انہیں سد بھاونا ایوارڈ سے نوازا گیا۔جون 2014ء میں انہیں اردوانجمن برلن جرمنی کی جانب سے کرشن چندر،خواجہ احمد عباس اوراحسان دانش کی صد سالہ تقریب پر مدعو کیا گیا۔اور انہیں اردو انجمن برلن کی اعزازی شیلڈ دی گئی۔2014ء میں پاکستان گئیں۔جہاں ادبی تنظیم ”ادب سرائے“ کی جانب سے ان کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں شہناز مزمل ایواڑد سے نوازا گیا۔2014ء میں فروغِ ادب فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے ان کے مجموعہء کلام ”خواب خواب زندگی“پر ایوارڈ دیا گیا۔ 2015ء میں انہیں اردو تحریک عالمی کی جانب سے بطور شاعرہ گولڈ میڈل دیا گیا۔2016ء میں جگنو انٹرنیشنل کی طرف سے ان کی کتاب”خواب خواب زندگی“پرایوارڈ دیا گیا۔یورنیوسٹی آف کراچی گریجویٹ فورم کینیڈا کی جانب سے ”الجامعہ ایکسیلنز ایواراڈ“ Al-Jamia Exellance Award2016 سے سرفراز کیا گیا۔فیکلٹی آف سوشل سائنسز اینڈہیومینیٹیز،رفاہ انٹرنیشنل یورنیوسٹی فیصل آباد کیمپس،فیصل آبادکے شعبہ اردو کے تحت ایم فل کے دو مقالہ جات بعنوان ”فرزانہ فرحت کی شاعری کا مطالعہ“اور دوسرا مقالہ ”کلیات فرزانہ فرحت کا تحقیقی و تنقیدی مطالعہ“تحریر ہوا۔
رائل امیریکن یورنیورسٹی۔ یو ایس اے کی جانب سے آپ کو ڈاکٹریت کی اعزازای ڈگری دی گئی
فرزانہ فرحت بنیادی طور پر شاعرہ ہیں۔زندگی کی دیگرمصروفیات کے باوجود علم و ادب کی خدمت میں سر گرمِ عمل ہیں۔معتبر اور باوقار شخصیت کی حامل ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی شائستہ،حلیم الطبع اور انسانیت کا درد رکھنے والی نیک سیرت خاتون ہیں۔
فرزانہ فرحت کی کتب
1۔بدلتی شام کے سائے
2۔خواب خواب زندگی
3۔آنسو
4۔فصل آرزو
فرزانہ فرحت کو ملنے والے ایوارڈ
1۔انٹلیکچویل پیس ایوارڈ۔ آؒ ل انڈیا انتلچویل پیس اکیڈمی۔انڈیا
2۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نام۔فرزانہ فرحت
تعلیم۔B.A,B.Ed(Punjab University)
ڈپلومہ بیوٹی تھیراپسٹ،ہیومن اناٹمی،فزیالوجی اینڈ پروڈکٹ نالج،(Thames College of London,UK)
اعزازی ڈگری۔ڈاکٹر آف لٹریچر۔Royal American University USA
تخلیقات۔کتب شاعری
1۔بدلتی شام کے سائے
2۔خواب خواب زندگی(ایوارڈ یافتہ)
3۔آنسو
4۔فصلِ آرزو
ادبی خدمات پر اسناد و ایوارڈ
٭شانِ اردو ایوارڈ۔ 2012بین الاقوامی اردو مرکز(برلن)جرمنی
٭انٹلکچویل پیس ایوارڈ(Intelectual peace Award 2012) آل انڈیا انٹلیکچوئل پیس اکیڈمی۔انڈیا
٭سد بھاونا ایوارڈ 2014(انڈیا)
٭شیلڈآف آنر۔2014اردو انجمن برلن۔جرمنی
٭شہناز مزمل ایوارڈ2014 ادبی تنظیم ”ادب سرائے“لاہور
٭گولڈ میڈل بطور شاعرہ 2015 اردو تحریک عالمی یو کے،برموقع اردو عالمی سیمینار2015لندن
٭یورنیوسٹی آف کراچی گریجویٹ فورم کینیڈا کی جانب سے ”الجامعہ ایکسیلنز ایواراڈ“ 2016
شعری مجموعہ ”خواب خواب زندگی“ پر ایوارڈ
٭شریف اکیڈمی ایوارڈ 2013 بر موقع سالانہ عالمی کنونشن۔شریف اکیڈمی جرمنی
٭سخنور فاؤنڈیشن ایوارڈ۔پاکستان2012
٭فروغ ِادب فاونڈیشن ایوارڈ۔2014
٭جگنو انٹرنیشنل ایوارڈ۔2016
ادبی خدمات
وایس پریزیڈنٹ۔اردو تحریک عالمی۔یو کے
ڈائریکٹرلندن۔ شریف اکیڈمی جرمنی