0

سردار جاوید ایوب خان سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک آزاد کشمیر کی


بھمبر (بی بی سی)سردار جاوید ایوب خان سیکرٹری زراعت و لائیو سٹاک آزاد کشمیر کی ھدایت کی تعمیل میں بمقام سہلر یونین کونسل سہلر تحصیل و ضلع بھمبر میں منعقد کی گی ڈاکٹر محمد جہانگیر خان اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینیمل ہیلتھ اینڈ وٹرنری سروسز ضلع بھمبر نے جانوروں کی مختلف بیماریوں پر تفصیلی معلومات فراہم کیں ، جانوروں کے حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت افادیت ، جانوروں کی جدید طرز پر پرورش کے امور , سائیلج کی مقامی سطح پر تیاری اور اس کی غذائیت ، مختلف چارہ جات کی غذائی اہمیت فارمرز کے معیار زندگی کو بہتر کرنے کےلئے محکمہ لائیو سٹاک کا کردار جانوروں کی مارکیٹنگ اور مینجمنٹ پر تفصیلی روشنی ڈالی اور فارمرز کے ان عنوانات سے متعلق سوالات کے مفصل جوابات دیئے فارمرز کو بتایا گیا کہ تمام وٹرنری سنٹرز سے رابطہ کر کے اپنے جانوروں کا ریگولر معائینہ کروایا کریں اور اپنے جانوروں کا دودھ گوبر اور خون کا ڈیزیز ڈائگناسٹک لیبارٹری بھمبر سے ٹیسٹ کروا کر ان کی بیماریوں کا علاج معالجہ کروایا کریں اس سے جانوروں کا درست سمت میں علاج ہوگا جس سے معاشی نقصان سے بچا جا سکے گا اور اپنے جانوروں میں حفاظتی ٹیکہ جات لگوا کر انہیں بیماریوں سے محفوظ بنا کر اپنا قیمتی سرمایہ بچائیں
جانوروں میں متوازن خوراک کی اہمیت اور اس کے مناسب استعمال اور موسم کی تبدیلی سے جانوروں پر انے والے اثراتِ پر روشنی ڈالی محکمہ زراعت کی نمائندگی کلری سنٹر کے نمائندے نے کی میٹنگ میں شامل فارمرز نے محکمہ جات کی سرگرمیوں کے حوالہ سے سوالات کئے جس پر لائیو سٹاک کے سوموار میٹنگ کے اقدام کو بے حد سراہا اور ان کے اس اقدام سے فارمرز اور ڈیپارٹمنٹ کے درمیان پہلے سے موجود روابط میں بہت زیادہ بہتری ائی ہے جو کی فارمرز کمیونٹی کےلئے خوش آئند ہے

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں