0

ڈپٹی کمشنرسردارطاہر محمود نے ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے


نیلم(بی بی سی)ڈپٹی کمشنرسردارطاہر محمود نے ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے دورے کے دوران دنجر، سیگام، اپر نیلم کیسریاں میں مردم شماری کے عمل کا جائزہ لیا اور شمار کنندگان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سردار طاہر محمود نے کہا کہ ساتویں ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین منصوبہ سازی میں مددگار ثابت ہو گی۔ انہوں نے عوام الناس سے مردم شماری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری قومی فریضہ ہے جس کی تکمیل کیلئے معاشرے کا ہر فرد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے عملہ مردم شماری کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں