سماہنی(بی بی سی)ناقص آئس کریم،مضرصحت قلفی فروخت کرنے والوں کے خلاف تحصیل سماہنی میں جامع حکمت عملی طے کرلی گئی۔ایس ڈی ایم احمد سبحانی نے اپنے ایک حکمنامہ میں لکھاکہ ہرگاہ مشاہدہ میں لایا گیا ہے کہ سب ڈویژن ہذا میں مختلف افراد پھیری لگا کر چوک راستے میں اور تعلیمی ادارہ جات کے باہر غیر معیاری آئس کریم قلفیاں فروخت کر رہے ہیں جو کہ ناققص ہیں غیر معیاری آئس کریم قلفیاں کھانے میں بچوں میں بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے غیر معیاری آئس کریم اور قلفیاں پھیری لگا کر فروخت کرنے پر پابندی زیر دفعہ 144 ض ف عائد کرنے کی جو ازیت موجود ہے
لہذا میں احمد سبحانی سب ڈویژنل مجسٹریٹ سماہنی ان اختیارات کی رو سے جو مجھے زیر دفعہ 144 ض ف حاصل ہیں کو بروئے کار لاتے ہوئے حدود سب ڈویژن ہذا میں کوئی بھی شخص اشخاص غیر معیاری آئس کریم قلفیاں پھیری لگا کر خرید وفروخت نہیں کرے گا اور نہ ہی ایسا کسی دوسرے شخص اشخاص کو ترغیب دے گا حکم خلاف ورزی کے مرتکب شخص اشخاص کے خلاف زیر دفعہ 188-APC کاروائی عمل میں لائی جائے گی حکم ہذا کی تشہیر بذریعہ متعلقہ پولیس کرائی جائے گی
0