
سماہنی(بی بی سی) اسسٹنٹ کمشنر سماہنی احمد سبحانی کی زیر صدارت گذشتہ روز پرائس کنٹرول ،ٹریفک قوانین، رمضان المبارک میں سستے بازاروں کے انعقاد، غیر قانونی پھیری ، نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد، اشیاء خوردونوش کی کوالٹی بارے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تحصیلدار سماہنی فرخ قدوس، نائب تحصیلداران، پولیس اور محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں سب ڈویژن سماہنی کی حدود میں موٹر سائیکلوں پر مضر صحت آئسکریم کی فروخت پر دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا اجلاس سے مخاطب ہو کر اے سی سماہنی احمد سبحانی نے کہا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں اشیاء خوردونوش کی مقررہ قیمتوں پر فروخت کو سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا سماہنی ،چوکی ،پونا اور دیگر بازاروں میں تاجران کے تعاون سے سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر آفس سے جاری ریٹ لسٹ کو ہر دوکاندار نمایا ں جگہ پر آویزاں کرنے کا پابند ہو گا ،زخیرہ اندوزی اور زاہد المعیاد اشیاء پر گہری نظر رکھیں گے زیادہ قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہو گی ریٹ لسٹ پر 100فیصد عمل درآمدہوگا ،شادی ہال کے باہر سڑک پر پارکنگ ممنوع ہو گی شپ برات کے موقع پر ہر طرح کے پٹاخوں کی فروخت پر مکمل پابندی ہو گی پرائس کنٹرول کے حوالہ سے سب ڈویژن سماہنی کو 4 زون میں تقسیم کیا گیا ہے چکن ،بیف اور مٹن کی کوالٹی کو ویٹرنری ڈاکٹر کی تصدیق کے بغیر فروخت کرنا ممنوع ہوگا عوام علاقہ کو رمضان المبارک میں ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
0