0

مختصر تعارف نام: ماہم صفدر


مختصر تعارف

نام: ماہم صفدر
قلمی نام: ماہم حیا صفدر
عمر: 24 سال
تعلیم: بی ایس باٸیو کیمسٹری
رہاٸش: ٹوبہ ٹیک سنگھ
آپ کافی عرصے سے مختلف اصنافِ ادب میں طبع آزماٸی کر رہی ہیں۔ آپ نے لکھنے کا باقاعدہ آغاز تقریباً ساڑھے تین سال قبل کیا۔ آپ کالم نگارہ، مصنفہ، مبصرہ اور نٸی نسل کی پسندیدہ و مشہور شاعرہ ہیں۔
آپ کی شاعری کی پہلی کتاب ”عطش“ کے نام سے جنوری 2022 میں منظرِ عام پہ آٸی اور کافی مقبول ہوٸی۔
شعری مجموعہ ”دیوانِ سخن ٕحصہ دوم“ میں بھی آپ کا کلام شامل ہے نیز آپ نے اسے مرتب بھی کیا جس میں پاک و ہند کے متفرق شعرا کا کلام شامل ہے۔
آپ مختلف ملکی اخبارات و رساٸل اور آنلاٸن پلیٹ فارمز پر لکھتی آ رہی ہیں۔ آپ آنلاٸن اور فزیکل مشاعروں میں بھی شریک ہوتی ہیں۔
آپ نے بہت سے علمی و ادبی مقابلوں میں حصہ لیا اور کامیاب ہوٸیں۔
آپ کو آل پاکستان راٸٹرز ویلفیٸر ایسوسی ایشن کی جانب سے 2021 میں ”بیسٹ نیو ٹیلنٹ“ اور 2022 میں ”عطش“ پر بہترین کتاب کے لیے ایوارڈ دیا گیا۔
آپ ڈیلی سون ٹاٸمز سرگودھا کے ساتھ بطور اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر منسلک ہیں۔
”عطش“ آپ کا پہلا ناول ہے جو آپ کے آفیشل پیج کے ساتھ ساتھ اردو ناولز کی مشہور ویب ساٸٹ کتاب گھر پہ بھی بیک وقت شاٸع ہو رہا ہے۔

کیٹاگری میں : ادب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں