0

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر و تحریک انصاف کے صدر سردار تنویر الیاس خان


مظفرآباد (بی بی سی)وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر و تحریک انصاف کے صدر سردار تنویر الیاس خان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے پی ٹی آئی نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ضلع نیلم سے پاکستان تحریک انصاف کے غلام مجتبیٰ بھاری اکثریت سے چیئرمین اور نثار احمد وائس چیئر مین منتخب ہو گئے،ضلع مظفر آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے امتیاز عباسی چیئر مین منتخب ہوئے،آزاد کشمیر کے تیسرے بڑے ضلع باغ سے جو کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کا حلقہ انتخاب اور آبائی ضلع ہے باغ سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے میجر عبدالقیوم میئر اور افراز گردیزی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے،ضلع باغ سے پاکستان تحریک انصاف کے پروفیسر آصف علی چیئر مین ضلع کونسل اور فہیم فاروق وائس چیئر مین منتخب ہو گئے۔ ضلع میر پور سے پاکستان تحریک انصاف کے نوید اختر گوگا چیئرمین اور عدنان وائس چیئر مین منتخب جبکہ میرپور سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے عثمان خالد میئر اور محمد رمضان چغتائی ڈپٹی میئر منتخب ہو گئے۔ ضلع سدہنوتی سے پاکستان تحریک انصاف کے امجد جاوید چیئرمین اور سردار فراز وائس چیئر مین منتخب،ٹاؤن کمیٹی تراڑکھل ضلع سدہنوتی سردار ابرار حفیظ چیئر مین اور سردار گلفراز وائس چیئر مین منتخب ہو گئے.کھائی گلہ ٹاؤن سے طلعت محمود میئراور الطاف اکبر خان ڈپٹی مئیر بن گے۔ ضلع کوٹلی سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری عبدالغفور چیئر مین ضلع کونسل، کوٹلی سٹی سے پاکستان تحریک انصاف کے چوہدری محمد تاج میئر اور راجہ ریاست ڈپٹی مئیر منتخب ہو گئے۔آزادکشمیر میں گزشتہ تین دہائیوں میں مختلف حکومتیں انتظامی و سیاسی مصلحتوں کا شکار ہوتی رہیں اور بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نہ کرا سکیں،موجودہ انتخابات کے سلسلے میں وزیراعظم آزادکشمیر نے مشکلات کے باوجود تاریخی فیصلہ کیا اور اس پر عمل کر کے دکھایا،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مختلف سیاسی خیالات کے افراد وزیراعظم کے اس اقدام کے معترف ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر کو حالیہ بلدیاتی انتخابات کے کامیاب انعقاد کے علاؤہ شفاف اور غیر جانبدار کروانے کا سہرہ بھی جاتا ہے کیونکہ کسی سیاسی جماعت نے انتخابات کی شفافیت کو چیلنج نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں