0

چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرمحمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت


اسلام آباد(بی بی سی)چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرمحمد عثمان چاچڑ کی زیر صدارت چیف سیکرٹری کیمپ آفس کشمیر ہاؤس میں اخوت فاؤنڈیشن پاکستان کے بلا سود قرضہ جات پروگرام سے متعلق Project Implementation and over sight Committeeکا اجلاس منعقد ہوا۔ اخوت فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر کامران شمس نے اپنی ٹیم کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔ انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے شرکاء کو پراگرام کی تفصیل سے اگاہ کیا گیا۔ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر نے پروگرام کی کامیابی پر اخوت فاؤنڈیشن اور انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ روزگار کی فراہمی کے لیے پسماندہ طبقات کو اخوت فاؤنڈیشن کی جانب سے بلا سود قرضہ جات کے میں توسیع دی جاے گی جس کی اصولی منظوری دیتے ہوئے اخوت کی جانب سے کم قیمت ہاؤسنگ کی تجویز کو بھی حکومتی منظوری کے لیے پیش کرنے کا عندیہ دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں