مظفر آباد(بی بی سی)وزیر جنگلات آزاد کشمیر چوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں نایاب جنگلی حیات کا شکار کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کریں گے حکومت نایاب جنگلی جانوروں کی بقاء کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھاے گی۔ محکمہ والڈلائف جنگلی حیات کے تحفظ کے لے سرگرم عمل ہے،رواں موسم میں نایاب جنگلی جانور خوراک کی تلاش میں آبادی کا رخ کرتے ہیں اور انسانوں کا شکار ہو جاتے ہیں اس کی بڑی وجہ بارڈر پہ انڈین آرامی کی طرف سے لگای جانے والی بارڑ کی وجہ سے جنگلی جانور اپنی مرضی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ حرکت نہیں کرسکتے۔عوام سے اپیل ہے کہ ان نایاب جنگلی جانوروں کی زندگیوں کو بچانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ جنگلی حیات کا غیرقانونی شکار کرنے والے کسی رحم کے مستحق نہیں ہیں،ہمارے لیے خاص کر انسانوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے ہمارے ہاتھ سے اب جنگلی حیات بھی محفوظ نہیں۔ محکمہ کے اہلکار پورے آزاد کشمیر میں جہاں جہاں جنگلی حیات پائی جاتی ہیں ان کے تحفظ کے لے دن رات ایک کریں اور ان نایاب زندگیوں کو بچانے میں عوام کے ساتھ ملکر اپنا موثر کردار ادا کریں۔حکومت آزاد کشمیر میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے تحت جنگلات سیاحت اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لے تمام وسائل برکارلارہی ہے جنگلی حیات کے تحفظ اور اہمیت کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرینگے۔عالمی جنگلی حیات کے دن کی مناسبت سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بارڑ کی وجہ سے جنگلی حیات کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔بارڑ کی وجہ سے نایاب شیرتندوہ چیتا اور جنگلی بکریوں کو خوارک نہیں مل سکتی اس لیے وہ برف میں آبادیوں کا رخ کرتے ہیں اور عوام میں شعور کی کمی کی وجہ سے مارے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ کے فیلڈ سٹاف پر بڑی بھاری ذمہداری عائد ہو تی ہے کہ وہ جنگلوں کے قریبی علاقوں میں عوام کے ساتھ رابطے بحال رکھیں تاکہ جہاں کہیں کسی جنگلی جانور کی خبر ملے وہاں پہنچ کر اس کو بچایں اور کوئی شخص غیرقانونی شکار کرنے کی کوشش کرے تواس کے خلاف کاروای کریں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا کے نایاب اور قیمتی جنگلی جانور آزادکشمیر میں پائے جاتے ہیں۔ جنگلات کی وجہ سے تمام انسانیت کی بقاء ہے جس میں جنگلی حیات بھی شامل ہے جنگلی حیات کی بقاء کیلئے عوام اپنا کردار اداکرے۔انہوں نے کہا کہ آج کل میڈیا بہت تیز ہے ہر اطراف سے عوام اس طرح کی معلومات کو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیتی ہے،محکمہ ہر طرح سے باخبر رہ کر فوری نوٹس لے اور عوام کی زندگیوں کو بھی جنگلی حیات سے محفوظ بنانے کے لے عوام کو حفاظتی تدابیروں سے آگاہ کرے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی جگہ سے اگر کوئی اطلاع ملتی ہے تو فوری جگہ پر پہنچ کر ایکشن کریں۔ محکمہ کو فحال بنانے کے لیے ٹھوس منصوبہ بندی کریں گے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ جہاں کہیں جنگلی حیات کو دیکھیں تو محکمہ کے اہلکار کو آگاہ کریں اور بے زبان نایاب جانوروں کی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
0