0

محکمہ زراعت میں تقرریاں اور تعیناتیاں تحت قواعدہی عمل میں لائی جاتی ہیں

مظفرآباد (بی بی سی)ترجمان محکمہ زراعت کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ محکمہ زراعت میں تقرریاں اور تعیناتیاں تحت قواعدہی عمل میں لائی جاتی ہیں۔ محکمہ ہمہ وقت زمینداروں کو معاونت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ محکمہ کے تمام دفاتر فنکشنل ہیں اور کسی بھی ضلع یا دفتر کی آسامی کسی دوسر ے دفتر یا ضلع میں منتقل نہیں کی جا رہی اور نہ وزیراعظم اور وزیرزراعت کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت ملی ہے جس میں آسامیوں کے دوسرے اضلاع میں منتقلی کا کہا گیا ہو۔ گڑھی دوپٹہ حلقہ لچھراٹ سے کوئی بھی آسامی کسی بھی دوسرے ضلع میں شفٹ نہیں کی گئی۔دفتر نائب ناظم تربیت اینڈ ایڈاپٹیوریسرچ گڑھی دوپٹہ میں death packageکے خلاف سٹینوگرافر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔جس کے لیئے قوانین کے عین مطابق آسامی مشتہر کرنے کی کوئی قید نہیں ہے۔سٹینوگرافر کی آسامی B-14ہونے کے باعث درجہ چہارم کے ملازمیں کے لیے مختص قواعد میں نہیں آتی۔اس حوالہ سے مختلف اخبارات اور سوشل میڈیا فورمز چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں