0

کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت


مظفرآباد(بی بی سی/ضیاء سرور) کمشنر مظفرآباد ڈویژن مسعود الرحمان کی زیر صدارت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے سلسلہ میں بدھ کے روز اجلاس کمشنر مظفرآباد میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ مظفرآباد،ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جہلم ویلی، ایس ایس پی مظفرآباد، ایس پی سپیشل برانچ،ایس پی نیلم جہلم،اسسٹنٹ کمشنراٹھمقام، پراجیکٹ ڈائریکٹر کوہالہ پراجیکٹ،پراجیکٹ ڈائریکٹر نیلم جہلم،پراجیکٹ ڈائریکٹر پترینڈ پراجیکٹ،پراجیکٹ ڈائریکٹر جاگراں فیزII اور فیز IV نے شرکت کی۔ کمشنرنے Security Foreigners کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ حالیہ پشاور اور کراچی میں دہشت گردی کے واقعات کے بعد Foreigners کی سیکیورٹی کو بہتر کرنے کے سلسلہ میں مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔مظفرآباد کے جملہ انٹری پوائنٹس پر چیکنگ کا موثرانتظام کیا جائے۔۔ مظفرآباد ڈویژن میں داخل ہونے والے غیرملکی سیاحوں کے جملہ کوائف اور رہائش کی انٹری کی جائے۔ڈویژن ہذامیں جاری جملہ پراجیکٹس میں کام کرنے والے غیرملکی افراد کی سیکیورٹی اور پراُمن رہائش کے سلسلہ میں موثراقدامات عمل میں لائے جائیں۔ جملہ پراجیکٹس کے نمائندگان کو ہدیات کی گئی کہ سیکیورٹی پر مامور اہلکاران کو بلٹ پروف گاڑیاں،جیکٹس اور ہیلمٹس فراہم کیئے جائیں تاکہ کسی بھی ناشگوار واقع میں کوئی جانی نقصان نہ ہو۔قبل ازیں جناب چیف سیکرٹری کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیئے گے فیصلہ جات پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے۔غیرملکی افرادکی نقل و حمل سے قبل متعلقہ تھانہ اور سپیشل برانچ کو آگاہ کیا جائے اور بعداز کلیئرنس مومنٹ کی جائے۔غیرملکی افرادکی رہائش گاہوں پر CCTV کمرہ جات کی تنصیب عمل میں لائی جائے اور باقاعدہ سیکیورٹی مانیٹرنگ کی جائے۔غیرملکی افرادکی رہائش گاہوں اور پراجیکٹس پر کام کرنے والے اور ملاقاتی افراد کی باقاعدہ انٹری کی جائے اور نقل و حمل کرنظررکھی جائے۔ ڈویژن ہذا میں کسی بھی شخص کو امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہ دی جائے گی۔ایسے کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر نے جملہ شرکاء اجلاس کا شکریہ ادا کیا اس کے ساتھ ہی اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
*****

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں