سماہنی (بی بی سی) دربار بابا شادی کے مقام پر فری میڈیکل ڈینٹل کمیپ کا انتظام کیا گیا جس میں پاک آرمی ڈی ایچ او آفس کے تعاون سے مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر پاک آرمی کے بریگیڈکمانڈرکی ہدایت پر ڈی ایچ او سٹاف کے ہمراہ لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے حوالے سے ٹرینینگ دی گئی۔انہیں بتایا گیاکہ بچوں، خواتین کو مختلف امراض سے کیسے محفوظ رکھنا ہے، دانتوں کے درد معائنہ سرجری لیب ٹیسٹ دیگر معاملات کے حوالے سے راہنمائی دی گئی کچھ مریضوں کو میڈیکل چیک اپ سرجیکل پروسیجر کے لیے آرمی کے ہاسپیٹل میں تاریخ بھی دی گئی
0