0

تحصیل ہیڈ کوارٹر سماہنی میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری احمد سبحانی نے پ


سماہنی (بی بی سی) تحصیل ہیڈ کوارٹر سماہنی میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری احمد سبحانی نے پولیس اور محکمہ مال کے عملہ کے ہمراہ ساتویں ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز کیا اس موقع پر انہوں نے پہلے گھر پر مارکنگ کر کے باقاعدہ افتتاح کیا تحصیلدار فرخ قدوس اور دیگر شمارکنندگان نے اس موقع پر پلان آف ایکشن کے حوالے سےبریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ مردم شماری کے عملہ کے ساتھ تعاون کریں اور شمارکنندگان کو بھی ہدایت کی کہ وہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں یہ قومی فرض ہے جس کے اندر سب نے بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں