0

ریاست بھرکےعوام کی بلاتفریق خدمت نصیب العین ہے


بھمبر(بی بی ڈی)ریاست بھرکےعوام کی بلاتفریق خدمت نصیب العین ہے،عوام کے لئے دروازے کھلے ہیں ،بھمبر میں آلودہ پانی کا مسئلہ حل ہوچکاہے۔عوامی شکایات پر فوری کاروائی ہو گی،محکمہ جات اپنے فرائض کو دیانت داری سے سرانجام دیتے رہیں۔ان خیالات کا اظہار سپیکرآزادکشمیرقانون سازاسمبلی چوہدری انوارالحق نے مختلف عوامی وفود،وکلا سیاسی سماجی شخصیات،صحافیوں سے گفتگومیں کیا سپیکر اسمبلی سے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں عوامی وفود نے ملاقاتیں،مختلف مسائل کے حل کے حوالے سے سپیکر اسمبلی نے موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے ذمہ داران و احکامات دیئے۔چوہدری انوار الحق سے ممبر ضلع کونسل چوہدری خالد حسین،چوہدری فاضل،سینئرصحافی چوہدری جمیل شفیع، چوہدری افتخارساجد عظیمی،چوہدری خالدحسین ایڈووکیٹ ،پلندری سے آئےمہمان صحافی ممبر بی اوجی پریس فاونڈیشن سردارخلیق الزمان نے ناصرشریف بٹ ممبر بی او جی پریس فاونڈیشن بھمبر کے ہمراہ ملاقات کی،دوران ملاقات مختلف امور زیرغور آئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں