0

آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک سے


میرپور (بی بی سی)آزاد کشمیر کے سابق سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک سے آزاد کشمیر کے سینئر صحافی طارق نقاش اور اسلم میر کی ملاقات،ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر کے حوالے سے سابق چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس عبدالمجید ملک مرحوم کی قومی وملی اور آزاد کشمیر عدلیہ کے لئے سرانجام دینے والی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر)عبدالمجید ملک مرحوم ریاست جموں و کشمیر کی سنہری تاریخ تھے جنھیں تحریک آزادی کشمیرکے تمام نشیب و فراز پر مکمل دسترس تھی انہوں نے بطور جج آزاد کشمیر عدلیہ کو باقار بنایا اور عدالت العالیہ میں ایسے تاریخ ساز فیصلہ جات کیے جس پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکا بطور سیاستدان انہوں نے اپنی سیاست کو اقتدار کے بجائے تحریک آزادی پر فوکس رکھا۔انہیں ریاست جموں و کشمیر کی مکمل تاریخ کا ایک ایک نقظہ زبانی یاد تھا جب بھی مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے حوالے سے سیمینار،تقریبات یا قومی تہوار ہوتے تو جسٹس (ر)عبدالمجید ملک کی تقریر سے مجمع پر سکتہ طاری ہو جاتا اسی وجہ سے سیاسی نظریات سے بالاتر ہوکر آزاد کشمیر کے سیاستدان اور حریت قیادت انہیں عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے تھے ان جیسے اعلیٰ اوصاف کے مالک لوگ کسی معاشرے میں صدیوں تک نہیں پیدا ہوتے۔اس موقع پر انہوں نے جسٹس(ر) عبدالمجد ملک کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔ سابق سیکرٹری اطلاعات شوکت مجید ملک اور ارشد مجید ملک ایڈووکیٹ نے اپنے والد ماجد ریٹائرڈ چیف جسٹس ہائی کورٹ عبدالمجید ملک مرحوم کے بارے میں دونوں سینئر صحافیوں کی طرف سے اپنے جذبات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں