0

منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم عاطف حنیف

بھمبر(بی بی ڈی)منشیات کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم عاطف حنیف کو 5 سال قید بامشقت اورایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی،بعدالت عدالت سیشن جج/ بااختیارات اینٹی نارکوٹکس کورٹ بھمبرنےاپنے حکم میں تحریرکیاکہ ہرگاہ مقدمہ زیر علت 129/22 درج تھانہ پولیس سٹی بھمبر میں ملزم عاطف حنیف ولد محمد خنیف قوم راجپوت ساکن بڑھنگ تحصیل و ضلع بھمبر کو امروز با اثبات جرم مجرم گردانتے ہوئے جرم زیر دفعہ 9C-CNSA میں پانچ سال قید با مشقت اور 100٫000 روپے جرمانہ عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید محض کی سزا دی جاتی ہے مجرم کو ضابطہ فوجداری کی دفعہ 382 (بی) کا استفادہ دیا جا کر اس کا سابقہ عرصہ حراست سزائے قید سے منہا کیا جائے گا مجرم ڈسٹرکٹ جیل بھمبر میں سزائے قید برداشت کرے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں