لیپہ ویلی (بی بی سی) وادی لیپہ کے نواحی گاؤں منڈل میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا تفصیلات کے مطابق وادی لیپہ کے نواحی گاؤں منڈل میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی کثیر تعداد نے اپنا فری میڈیکل چیک اپ کروایا۔ مریضوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں اسکے علاوہ ایسے مریض جو کیمپ میں برف باری اور سردی کی وجہ سے نہیں آ سکتے تھےانہیں گھر گھرجا کر طبی سہولیات فراہم کی گئیں، اس موقع پر عوام علاقہ نے کہا کہ پاک فوج کے شکر گزار ہیں کہ ہر طرح کے مشکل حالات میں پاک فوج ہمیشہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے، ایسے سخت اور سرد موسم میں عوام کو ان کی دہلیز پر مفت علاج اور فری ادویات مہیا کی گئیں ہیں جس پر عوام علاقہ پاک فوج کے اس احسن اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کو گھر بیٹھے مفت طبی امداد و ادویات کی فراہمی نہ صرف خوش آئیندہے بلکہ انسانی ہمدردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
0