0

بھمبرسب ڈویژن کی حدود میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پرپابندی


بھمبر(بی بی سی)بھمبرسب ڈویژن کی حدود میں شادی بیاہ کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ پرپابندی عائد،دفعہ 144 کا نفاذ ،سب ڈویژنل مجسٹریٹ نے حکمنامہ جاری کردیا،ایس ڈی ایم محمدعیص بیگ نےاپنے حکمنامہ میں لکھاکہ ہرگاہ راقم کے نوٹس میں لایا گیا ہے کہ سب ڈویژن ہذا میں بعض افراد شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی ہوائی فائرنگ کرتے ہیں جس سے کوئی بڑا سانحہ واقعہ رونما ہو سکتا ہے جس کا تدراک کیا جانا ضروری ہے لہذا میں محمد عیص بیگ سب ڈویژنل مجسٹریٹ بھمبر زیر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے حکم دیتا ہوں کہ سب ڈویژن بھمبر کی حدود میں کوئی بھی شخص اشخاص شادی بیاہ کی تقریبات میں آتش بازی ہوائی فائرنگ نہیں کرے گا اور نہ ہی کسی دوسرے شخص اشخاص کو ایسا کرنے کی ترغیب دے گا اگر کوئی شخص اشخاص اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کے خلاف زیر دفعہ 188 اے پی سی کاروائی عمل میں لائی جائے گی حکم ہذا کا اطلاق تاریخ اجراء سے عرصہ تین ماہ تک رہے گا اس حکم کی تشہیر ایس ایچ او صاحبان تھانہ پولیس سٹی بھمبر علی بیگ بذریعہ منادی کروائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں