0

ترجمان محکمہ سکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی آزادکشمیر کی جانب

مظفرآباد(بی بی سی)ترجمان محکمہ سکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی آزادکشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹیوٹا کیجانب سے ٹریننگ کے لیے کسی کو بھی سیالکوٹ نہیں بھیجا گیا۔ ٹیوٹا کے زیر اہتمام مختلف ٹریننگ پروگرام ایک سسٹم کے تحت روبہ عمل ہیں اور جن تربیتی کورسز پر ٹیوٹا بچوں کو مامور کر رہا ہے ان کو ضروری سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ گزشتہ روز مختلف سوشل میڈیا فورمز اوراخبارات میں ٹیوٹا کی جانب سے فنی تربیت کے لیے 105بچوں کو لے جاکر بے یارومددگار چھوڑ نے کی خبر میں کوئی صداقت نہ ہے۔ ادارہ اے جے کے ٹیوٹا ی حد تک بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ AJKTEVTA کا اس معاملہ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی AJKTEVTA کی جانب سے سیالکوٹ میں کسی کو تربیت پر مامور کیا گیا ہے۔AJKTEVTA کے زیر انتظام اس طرح کا کوئی بھی پراجیکٹ زیرکار نہ ہے اور نہ ہی AJKTEVTA حکام نے بچوں کو سیالکوٹ بھیجا ہے۔ اس طرح کچھ نوجوانوں کو کسی اور ایجنسی نے اگر ٹریننگ پر بھیجا ہے اس کا AJKTEVTA سے کوئی تعلق نہ ہے۔ اس خبر کی اشاعت سے TEVTA کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ TEVTA کے زیرانتظام مختلف ٹریننگ پروگرامز ایک سسٹم کے تحت روبہ عمل ہیں اور جن تربیتی کورسز پر TEVTAبچوں کو مامور کر رہا ہے اوران کی ضروری Facilitation بھی TEVTA کی سطح سے کی جارہی ہے۔ متذکرہ بالا ٹریننگ کورس سے آزادجموں وکشمیر ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں