اسلام آباد (بی بی سی)ترجمان وزیراعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کا دورہ کراچی اہمیت کا حامل ہے دورے کے دوران کراچی میں مقیم کشمیری برادری نے جس جوش و جذبے سے وزیر اعظم کا استقبال کیا ماضی میں اسکی مثال نہیں ملتی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور ملک کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لیے کیلئے دعا کی۔ مختلف وفود سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیری عوام مقبوضہ کشمیر میں 9 لاکھ بھارتی درندہ فورسز کے سامنے کلمہ حق ادا کر رہے۔پاکستان 75 سال سے کشمیریوں کیساتھ کھڑا ہے۔ترجمان وزیر اعظم آزاد کشمیر توصیف عباسی نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر ہر فورم پر عالمی برادری کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں۔ مسلم امہ کو کشمیریوں کا کھل کر ساتھ دینا ہو گا۔ لاکھوں کشمیریوں نے اپنی آزادی اور تکمیل پاکستان کیلئے شہادتیں دیں۔پاکستان 24 کروڑ لوگوں کا ملک ہے اور اس کا استحکام پوری دنیا کے ضروری ہے۔
—
0