مظفرآباد(بی بی سی)آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منگل کے روز سپیکر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے قائد حزب اختلا ف چوہدری لطیف اکبر نے کہاکہ آج مادری زبانوں کا عالمی دن ہے ، ریاست کی مادری زبانوں کے تحفظ کیلئے حکومت اقدامات کرے ۔ سینئر موسٹ وزیر حکومت خواجہ فاروق احمد نے کہاکہ مادری زبانیں ختم ہوتی جارہی ہیں ، اس سلسلہ میں مقادری زبانوں کے تحفظ کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کو زیر غور لائیں گے ۔ قائد حزب اختلاف نے کہاکہ اس حوالہ سے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے جس پر سپیکر چوہدری انوار الحق نے سینئر موسٹ وزیر خواجہ فاروق احمد کی سربراہی میں ایوان کی کمیٹی بنادی جس میں قائد حزب اختلاف بھی شامل ہیں۔ ایوان میں ممبر اسمبلی مشیر اوقاف حافظ نے تجویز دی کہ بلدیاتی انتخابات میں چیئرمین ، ڈپٹٰ چیئرمین ،میئر اورڈپٹی میئر کے انتخاب کے بعد انکے حلف نامے میں بھی عقیدہ ختم نبوت کو شامل کیا جائے ۔
0