0

وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پرپارٹی

کراچی (بی بی سی) وزیراعظم آزادجموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا کراچی ائیرپورٹ پہنچنے پرپارٹی رہنماوں اور کارکنان نے شاندار استقبال کیا۔ سینکڑوں کارکنان نے نعرہ بازی کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیے اور بچوں نے گلدستے پیش کیے۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت ملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت ہے اور جنرل الیکشن میں بھاری عوامی مینڈیٹ حاصل کرے گی۔ الیکشن سیاسی بحران کا واحد حل ہے۔صدر پاکستان ملک کے آئینی سربراہ ہیں انکی طرف سے الیکشن کی تاریخ دینے کے اقدام کو غلط نہیں کہا جا سکتا قومی بصیرت اور ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قیادت سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کو مل کر ملکی حالات پر بیٹھنا ہو گا۔آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی سپیکر ریاض احمد،وزیر قانون فہیم اختر ربانی،چوہدری رشید،عبدالماجد خان،پارلیمانی سیکرٹری جاوید بٹ، پی ٹی آئی آزاد کشمیر کراچی کے صدر سردار مقصود اعوان، رہنما پی ٹی آئی سلیم بٹ،سیکرٹری اطلاعات انصر یعقوب،دیگر معاونین خصوصی، سینئر صحافیوں کا وفد اور دیگر بھی موجود تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوامی امنگوں اور خواہشات کے مطابق الیکشن کروائے جائیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کی حکومت کا فیصلہ کریں۔ملک میں شدید سیاسی اور معاشی بحران کا شکار ہے تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر معاشی پلان بنانا ہو گا بر وقت انتخابات ہی تمام تر مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کہ وسیع وسائل موجود ہیں ہم تمام سرمایہ کاروں کو آزاد کشمیر میں سرمایہ کار ی کے حوالے سے دعوت دیتے ہیں کہ وہ سرمایہ کاری کریں ہم انہیں بہترین ماحول مہیا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ڈالر کی غلامی سے نکلنے کے لیے سنجیدگی سے غور کرنا ہو گا ہمیں برآمدگی میں اضافہ کرنا ہوگا اور درآمدگی میں کمی کرنی ہو گی بیرون ملک مقیم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کریں تاکہ ملک میں معاشی حالات بہتر ہوں اور عام آدمی کو ریلیف مل سکے۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان گورنر سندھ، وزیراعلی سندھ اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سردار تنویر الیاس خان کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب اور کراچی چیمبر آف کامرس کے دورے سمیت کشمیری کمیونٹی کے پروگرام میں شریک ہوں گے۔ اپنے دورے کے دوران کراچی میں موجود کاروباری کمیونٹی سیاسی رہنماوں سمیت مختلف وفود بھی وزیراعظم آزادکشمیر سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں