مظفرآباد(بی بی سی)آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلہ پر چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کے لیے شیڈول کا اعلان کر دیا ۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن سے جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کیلئے امیدواران کی جانب سے 25فروری 2023دن 11:00بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائے جاسکتےہیں ۔25 فروری کو دن 12:00بجے سے 01:00بجے تک کاغذات کی سکروٹنی کی جائیگی اوراس کے بعد 25فروری کو ہی اہل امیدواران کی فہرست شائع کی جائیگی ۔ 25 فروری کو دن 4 بجے تک امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف ٹریبونل کے پاس اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 27 فروری کو دن 3 بجے تک ان اپیلوں کی سماعت اور فیصلہ جات دیے جائیں گے جبکہ28 فروری2023 کو دن 02 بجے تک امیدواران کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لیے جا سکیں گے جس کے بعد امیدواران کی حتمی فہرست شائع کی جائیگی۔ آزادجموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق 02 مارچ2023 کو صبح 10 بجے سے دن 02 بجے تک چیئرمین،وائس چیئرمین، میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ ہوگی۔
0