0

وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان دو روزہ دورے پر

اسلام آباد (بی بی سی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان دو روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوے ۔وزیراعظم آج مزار قائد پر حاضری دیں گے اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔وہ مزار شہداء پر بھی حاضری دیں گے اور جنرل (ر) پرویز مشرف کی قبر پر بھی فاتحہ خوانی کریں گے ۔وزیراعظم وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ سے بھی ملاقاتیں کریں گے ۔وہ کشمیری کمیونٹی کے وفود سے ملیں گے اور مختلف مقامات پر کشمیری کمیونٹی سے خطاب بھی کریں گے ۔وزیراعظم کل گورنر سندھ سے ملاقات کریں گے ۔وہ کراچی چیمبر آف کامرس بھی جائیں گے جہاں وہ تاجر کمیونٹی سے ملیں گے ۔وزیراعظم دورے کے دوران اعلی سول و عسکری حکام سے بھی ملاقات کریں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں