مظفرآباد(بی بی سی)محکمہ زراعت کے فوڈ اینڈ ویجیٹیبل سیکشن کے زیر اہتمام قائم کردہ ہڑامہ نرسری کی جانب سے پرسچہ کے مقام پرپرائیویٹ فارم میں بڈنگ اینڈ گرافٹنگ کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اس موقع پر فارم میں کام کرنے والے سٹاف کو پھلدار پودوں کی پیوندکاری کے حوالہ سے تربیت بھی دی گی۔ جبکہ قبل ازیں محکمہ زراعت کی جانب سے فارم میں شاخ تراشی اور سپرے کا کام بھی بروقت مکمل کر لیا گیا تھا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انچارج فروٹ اینڈ ویجیٹبل نرسری ہڑامہ اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر محترمہ ثمرہ نعیم کا کہنا تھا کہ محکمہ زراعت وزیراعظم آزادکشمیر کے زرعی ویژن اور وزیر زراعت و سیکرٹری زراعت کی ہدایت کے مطابق زمیندارن کو معاونت فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فروٹ پلانٹ نرسری ہڑامہ میں ساٹھ کنال اراضی پر مختلف پھلوں کے باغات ہیں۔ اس نرسری میں ریسرچ اور پروڈکشن دونوں یونٹ ہیں۔ اس نرسری میں سیب، آڑو، آلوبخارہ، اخروٹ اور انار کے پودے سالانہ تیار کر کے زمینداران کو مہیا کیے جاتے ہیں۔ ہڑامہ نرسری کی استعداد کار بڑھانے کے لیے محکمہ زراعت مزید اقدامات اٹھا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ پھلدار درختوں کی پیدوار ممکن بنای جا سکے۔ اس موقع پر فارم آنر سہیل خان نے محکمہ زراعت کی جانب سے بھرپور معاونت پر سیکرٹری زراعت سردار جاوید ایوب، ڈپٹی ڈائریکٹر توسیع راجہ ظہیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص عبداللہ، زراعت آفیسر توسیع سرکل کہوڑی میڈم عابدہ اور انچارج ہڑامہ نرسری ریسرچ آفسر ثمرہ نعیم کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ محکمہ زراعت نے رواں شجر کاری کے موسم میں بہترین انداز میں فارمرز کی معاونت کی ہے اور پھلدار پودوں کے اچھی کوالٹی کے پودے فراہم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکرٹری زراعت نے سوموار میٹینگز کا سلسلہ شروع کروایا ہے جس سے فارمز کی مشکلات کم ہوی ہیں اور انکی محکمہ سے ساتھ کوآرڈینشن بہتر ہوی ہے۔ ان میٹنگز سے اب فارمرز کو محکمہ زراعت کے دفاتر میں جانے کی ضرورت نہیں بلکہ انکی دہلیز پر مسایل حل کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت شعبہ توسیع فارمرز کو معیاری کوالٹی کے پھلدار پودے اور بیج فراہم کر رہا ہے۔ جبکہ فروٹ اینڈ ویجیٹیبل سیکشن بھی جدید ریسرچ کی روشنی میں ہماری معاونت کر رہا ہے۔ امید ہے کہ محکمہ زراعت آزادکشمیر کی آب وہوا کو مدنظر رکھتے ہوے نیے منصوبہ جات شروع کرے گا۔ جبکہ جنگلی سور کے تدارک کے لیے زرعی زمینوں کے گرد باڑ لگانے اور مگس بانی کے منصوبے شروع کرنے میں بھی فارمرز کی معاونت کرے گا۔
٭٭٭٭
0