0

سپیکرآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے حلقہ میں

بھمبر (بی بی سی)سپیکرآزادکشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری انوار الحق نے حلقہ میں مصروف دن گذارا،پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں عوامی مسائل سنے،وفود سے ملاقاتیں ،مخلتف مقامات پر عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہوئے۔سپیکراسمبلی چوہدری انوار الحق نے سابق صدرمعلم حافظ پرویز کی وفات پر انکے صاحبزداوں سے اظہارتعزیت اور درجات بلندی کی دعاکی ،دوسرے موقع پر چوہدری اکرم کے والد کی وفات پر فاتحہ خوانی کی،جبکہ کلری میں عدیل مغل کی شادی کی تقریب میں شرکت کی، علاوہ ازیں ممبرز ضلع کونسل راجہ پرویز اقبال اور حاجی محمد خالد کے ہمراہ جبی میں فاسٹ فوڈ کا افتتاح کیااس موقع پر ممبرزیونین کونسل یو سی کلری،یو سی سہلر،یو سی پنجیڑی،چوہدری عرفان الحسن، صحافیوں سمیت دیگرہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں