نیلم(بی بی سی)وزیراعظم آزاد کشمیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام ترکیہ،شام کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے فنڈنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر راجہ محمدعظیم خان، اسسٹنٹ ڈائریکٹرصحت عامہ سید مبشر گیلانی، نیلم پریس کلب کے صدر عثمان طارق چغتائی، پریس فاؤنڈیشن ممبر بورڈ آف گورنرز نیلم حیات اعوان، تحصیلدار چوہدری بشارت ، نائب تحصیلدار خواجہ فاروق احمد، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی آفیسر محمد اختر ایوب، انسٹرکٹر شہری دفاع رانا مشکور حسین، سینئر صحافی راجہ ساجد، ملک وقار پرمشتمل ٹیم ترکی اور شام میں ہونیوالے زلزلہ کے متاثرین کی بحالی کیلئے شہریوں / تاجران سے فنڈ ریزنگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ مختلف اوقات میں دیگر محکمہ جات صحت عامہ، محکمہ مال، DDMA اور شہری دفاع کے اہلکاران ، انجمن تاجران، صحافیوں سمیت نوجوان ریلیف کیمپ میں مخیر حضرات سےامدادی سامان اور نقد رقوم اکھٹی کررہے ہیں۔ جمعہ کے روز ضلع بھر کی مساجد سے چندہ اکھٹاکر کے ترکی اور شام کے متاثرہ بھائیوں کی مدد کیلئے ریلیف کیمپوں تک پہنچایاگیاہے۔
0