اسلام آباد(بی بی سی)صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آج مورخہ 19فروری 2023 بروز اتوار دن 12:30 بجے سہنسہ ریسٹ ہاؤس پہنچیں گے۔ صدر ریاست کا سہنسہ پہنچے پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ جلسہ کی تیاریاں عروج پر ہیں اور عوام میں جوش و خروش پایاجاتا ہے۔ صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ جلسے سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اپنے حالیہ بیرون ممالک دورہ اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے سلسلے میں کی گئی کوششوں سے عوام کو آگاہ کرنے کے علاوہ مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر اظہار خیال کریں گے۔
٭٭٭٭٭
0